متحدہ عرب امارات

دبئی: لڑکی کا ہاتھ باتھ روم کے ڈرین پائپ میں پھنس گیا، ہاتھ نکالنے کے لیے ریسکیو سروس سے مدد لینا پڑی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک عجیب و غریب واقعے میں دبئی پولیس کی ایمرجنسی یونٹ کی ٹیم نے ایک 16 سالہ بچی کو ریسکیو کیا ہے، جس کا ہاتھ بلی کو بچاتے ہوئے باتھ روم کے سیوریج ڈرین ہول میں پھنس گیا تھا ۔

دبئی پولیس میں لینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ بیشوہ نے بتایا کہ پولیس کو ایک اطلاع موصول ہوئی ہے کہ الخوانیج کے علاقے میں  ایک لڑکی کا گھر کے ہاتھ باتھ ٹب کی نالی میں پھنس گیا ہے۔

فوری طور پر ایک قابل امدادی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھولنے کے لیے خصوصی آلات  اور ایک ہائیڈرولک سکریو ڈرایور کا استعمال کیا۔

باتھ روم کا دروازہ کھولنے کے بعد  ریسکیو اہلکار سوراخ کے اندر پھنسا ہوا بچی کا ہاتھ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ کرنل بیشوہ نے مزید بتایا کہ بچی کی حالت ٹھیک تھی تاہم ، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچی کا ہاتھ  دیوار اور باتھ ٹب کے مابین پھنس گیا تھا جہاں نالی کا سوراخ تھا۔

بچی نے بازیاب ہونے کے بعد واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اسے اپنی بلی کی پریشان کن آوازیں سنائی دیں تو اس نے اپنے موبائل کی لائٹ جلا کر کے دیکھا تو بلی ڈرین پائپ میں پھنسی ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس نے بلی کو وہاں سے نکالنے کے لیے اپنا ہاتھ پیچھے ڈالا لیکن پھر وہ اسے وہاں سے نکا نہیں پائی۔

جس کے بعد اس نے اپنی گھر والوں کو مدد کے لیے بلایا لیکن باتھ روم کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ جس کے بعد گھر والوں نے پولیس کو مدد کے لیے کال کی۔

لڑکی ہاتھ اور بلی کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے باتھ ٹب کو اپنی جگہ سے ہلایا اور باتھ ٹب کے قریب لگے شیشے کو بھی اتارا۔ یوں 10 منٹ کے اس آپریشن میں بلی اور بچی کو ریسکیو کر لیا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button