متحدہ عرب امارات

دبئی میں شیشے سے سکائی واک اب برج خلیفہ کے قریب ہوگا

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے مرکز میں پرجوش افراد کیلئے ایک اور دلکش نظارہ بہت جلد دستیاب ہو گا جہاں زمین سے کئی میٹر بلند شیشے سے بنے سکائی والک سے وہ لطف اندوز ہونگے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلاس سے بنے سکائی والک کو برج خلیفہ کے قریب دیکھا گیا ہے جو بالکل شفاف ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر کیپشن میں کہا گیا ہے کہ تازہ ترین ، سب سے زیادہ دلچسپ اور انتہائی دلکش تجربہ اب ڈاون ٹاؤن دبئی میں آرہا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں مہمانوں کو ایک شفاف ریمپ پر نیچے پھسلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ کنارے کے ڈھانچے پر چل رہے ہوتے ہیں ۔ شیشے کی دیوار سے انہیں برج خلیفہ کا واضح نظارہ دیھائی دیتا ہے۔

آفیشل انسٹاگرام ہینڈل ‘اسکائی ویوز دبئی اسے دبئی کی سب سے زیادہ سنسنی خیز اربیٹری کہتا ہے جو آپ کو پہلے کے تجربات فراہم کرتا ہے۔

برج خلیفہ سے صرف سات منٹ کی دوری پر ایڈریس اسکائی ویو دبئی کے ڈاون ٹاؤن میں شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ میں واقع ہے ۔ یہ ایڈریس ہوٹل کا حصہ ہے جس کے متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ میں پراپرٹیز ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button