متحدہ عرب امارات

دبئی کے گلوبل ویلج نے مداحوں کی فرمائش پوری کردی ، خوشخبری سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی: دبئی گلوبل ویلج نے اعلان کیا ہے کہ ان کا موجودہ سیزن اب مزید دنوں کیلئے جاری رہے گا۔ موجودہ سیزن کے ڈیوریشن میں توسیع کی گئی ہے۔

سیزن ۲۶ میں توسیع کی گئی ہے اور دس اپریل کو ختم ہونے والا سیشن اب سات مئی کو ختم ہوگا۔ اس حوالے سے گلوبل ویلج نے ٹویٹ کیا ہے۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی خواہش ہمارا کمانڈ ہے۔

وسیع و عریض تھیم پارک 1.6 ملین مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور 26 ملکی پویلین بہترین خریداری، کھانے اور تفریحی تجربات پیش کر رہے ہیں۔

اس سال کے نئے تجربات میں عربین اسکوائر کے قریب ایک مشہور انسٹاگرام کے قابل ڈھانچہ شامل ہے۔ نئے نام والے فائر ورکس ایونیو سے ہیپی نیس سٹریٹ کو جوڑنے والی راہداری، بوڈاپیسٹ کے مشہور ‘مارگریٹ برج’ سے متاثر ایک پل پر کافی شاپ اور پیٹر ریبٹ کے نام سے ایڈونچر زون یہاں موجود ہے جس میں سلور گیٹ میڈیا کے ذریعہ تیار کردہ ہٹ اینیمیٹڈ ٹیلی ویژن سیریز پر مبنی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

گلوبل ویلج میں عراقی پویلین ایک نیا اضافہ ہے۔

پارک میں روایتی ثقافتی پرفارمنس، اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ، شاندار مین اسٹیج پریزنٹیشنز، اسٹنٹ شوز، اسٹریٹ فوڈ اور سواریوں کی بھرمار کے ساتھ ایک بڑے کارنیول ایریا کی میزبانی کی جاتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button