متحدہ عرب امارات

ریستوران کو لوٹنے کیلئے چوکیدار کی چالاکی ، کھولانا بندوق سے بھاری رقم لوٹ لی، حکام نے سخت سزا سنا دی

خلیج اردو
دبئی : 31 سالہ ریستوران کے چوکیدار کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے کیونکہ انہوں نے نقلی بندوق کی مدد سے ڈکیتی کی تھی۔

افریقی شہری جس نے ایک ایشیائی منیجر کو ریستوران میں کھلونا بندوق دکھا کر لوٹا تھا اور 430,000 درہم لے گیا تھا، کو چوری کی رقم سمیت گرفتار کیا گیا۔

چوکیدار نے منیجر کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کو قتل کرے گا۔ اس کے پاس کھلونا ہتھیار تھا۔

مجرم کو ایک سال جیل اور سزا کے بعد جلا وطن کیے جانے کی سزا دی گئی۔

یہ واقعہدسمبر 2021 کا ہے جب ایک ایشیائی ریسٹورنٹ کے مینیجر نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ اسے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے گارڈ نے لوٹ لیا ہے۔

تحقیقات کے دوران ڈائریکٹر کی گواہی کے مطابق گارڈ اپنی ماہانہ تنخواہ لینے کے لیے اپنے دفتر میں موجود تھا جب اس نے بندوق نکالی اور اسے اپنے فون پر ایک چینی پیغام دکھایا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ تشدد یا اسے مار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور اسے صرف رقم کی ضرورت ہے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا کہ گارڈ نے خاتون اکاؤنٹنٹ سے ایک بیگ بھی چھین لیا جس میں 430,000 درہم تھے اور خاتون کو بھی اسی کھلونا پستول سے اسے ڈرایا گیا۔

ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا حالانکہ انہوں نے اسے پکڑنے کی بہت کوشش بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے واردات کا جائزہ لیا جہاں سے موجود شواہد سے پتہ چلا کہ چوکیدار کے پاس پلاسٹک کی بندوق تھی اور اس نے اس پلاسٹک کے بدوق سے عملے کو یرغمال بنایا۔

پولیس آخرکار اسے تلاش کرنے اور اس کے قبضے میں درہم 21,000 کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ملزم اعتراف کیا کہ یہ رقم ریسٹورنٹ سے لوٹی گئی رقم کا حصہ تھی۔

اس نے انکشاف کیا کہ اس نے بقیہ رقم ایک ہم وطن کے حوالے کرکے اسے کہا تھا کہ وہ یہ رقم اس کے خاندان تک پہنچا دے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button