خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی نے وبا کے بعد کی دنیا میں سب سے زیادہ کھلے شہروں کے حوالے سے اپنی عالمی حیثیت کومستحکم کیا

خلیج اردو: عربین ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) 2022 گزشتہ ہفتے اختتام پذیر ہوگئی، وبا کے بعد مکمل استعداد کے ساتھ ہونے والے اس پہلے ایونٹ میں دنیا بھر سے 23 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے شرکت کی۔ چار روزہ ایونٹ، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگناسیاحوں نے شرکت کی، میں 150 ممالک سے 1500 نمائش کنندگان اور شرکاء شریک ہوئے۔ وبا سے بہترین انداز میں نمٹنے اوردنیا کے محفوظ تریم مقامات میں سے ایک دبئی کی اقتصادی ترقی کی رفتار نے اسے کاروبار، سیاحت اور تقریبات کے لیے ایک ترجیحی بین الاقوامی مقام بنا دیا ہے۔ دبئی میں دنیا بھر سے لوگوں کی آمد کا بڑھنا اعتماد کی حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے سیاحت، مہمان نوازی اور ایم آئی سی ای شعبوں میں اہم اشارے وباسے پہلے کی سطح سے بھی تجاوز کر رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، دبئی نے جنوری اور مارچ 2022 کے مختصر دورانیہ میں تقریباً 40 لاکھ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 214 فیصد زیادہ ہے ۔ یہ شہر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ہوٹلز کے استعمال کی 82 فیصد شرح کے ساتھ دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔

دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) مسلسل آٹھویں سال بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا، 2021 میں سالانہ ٹریفک میں 2کروڑ91لاکھ کا اضافہ ہوا۔ 2020 کے بعد سے دبئی انٹرنیشنل نے اپنی مصروف ترین سہ ماہی کا بھی مشاہدہ کیا اور کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسافروں کی تعداد 1کروڑ36لاکھ رہی ۔امارت کے ایئرپوٹس پر مسافروں کی آمدورفت مسلسل دوسری سہ ماہی کے دوران پہلی سہ ماہی میں 1کروڑ سے تجاوز رہی۔ صرف رواں سال مارچ میں، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیاحوں کی تعداد55 لاکھ رہی۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہونے والے مشہور فیملی ایونٹسن کی وجہ سے دبئی کی ثقافتی، شاپنگ اور تفریحی مقام کے طور پر شہرت اور مقام کے استحکام کا سلسلہ جاری رہا ہے ۔ گلوبل ویلیج کا 26 واں سیزن حال ہی میں ریکارڈ 78لاکھ سیاحوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس کا اب تک کا سب سے طویل سیزن، گلوبل ویلیج 194 دنوں تک کھلا رہا، جو اس کے پچھلے ریکارڈ سے چار گنا زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، دبئی فوڈ فیسٹیول، اور دبئی سمر سرپرائزز کا 25 واں ایڈیشن بھی جاری ہے جو، سیاحوں کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ اور موسم گرما کے سیاحتی مقام کے طور پر دبئی کے مقام کو مزید مضبوط کرے گا۔ 12ہزار ریستورانز اور کیفوں کے ساتھ، دبئی کھانے پینے کے حوالے سے بھی مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ یہ شہر کھانے سے محبت کرنے والوں کو اپنے عالمی شہرت یافتہ باورچیوں، عالمی ریستورانز کے برانڈز، اسٹریٹ فوڈ اور امارات میں رہنے والی 200 سے زائد قومیتوں کے روایتی کھانوں کے ریستورانز کی وجہ سے باعث کشش ہے۔ اس سال کے شروع میں، ٹرپ ایڈوائزرکی ٹریولرز چوائس2022 رپورٹ میں دبئی کو دنیا کا سب سے مقبول سفری مقام قرار دیا گیا ۔

مزید برآں، ٹرپ ایڈوائزر ٹریولرز چوائس ایوارڈ2022 میں دبئی کو سٹی لوورز کا نمبر اول مقام اور فوڈ لوورز کا چوتھا پسندیدہ ترین شہر قرار دیا گیا۔ 2021 میں، دبئی دنیا کی معروف میٹنگز، انسینٹوز، کانفرنسز اور نمائشوں (ایم آئی سی ای) کے انعقاد کا مقام رہا ہے، جس میں متعدد ایسے پروگراموں کا انعقاد کیاگیا جو کلیدی شعبوں کی بحالی کے حوالے سے بین الاقوامی گفتگو اور تبادلہ خیال سے متعلق تھے۔ دبئی کے محکمہ اقتصادیات و سیاحت کے مطابق، شہر نے سال 2021 اور اس کے بعد کل 120 تقریبات کا انعقاد کیا ہے جن میں مجموعی طور پر 70ہزار رائے دہندگان، سرکاری حکام اور صنعت کے پیشہ ور افراد شریک ہوئے۔ ایکسپو 2020 دبئی، ورلڈ ایکسپو کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ تھا، جس میں 192 شریک ممالک ثقافت، اختراعات اور سائنس کی کامیابیوں کی نمائش کے لیے ’کنیکٹنگ مائنڈز، کریٹنگ دی فیوچر‘ کے مقصد کے تحت اکٹھے ہوئے۔ چھ ماہ جاری رہنے والے اس میگا گلوبل ایونٹ میں 2کروڑ 40لاکھ سے زیادہ رہائشیوں اور دنیا بھر سے سیاحوں نے شرکت کی۔ دیگر عالمی تقریبات جنہوں نے بین الاقوامی دوروں کو بڑھانے میں مدد کی ان میں دبئی ورلڈ کپ، بائنانس بلاک چین ویک، گلفوڈ، دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو اور دبئی شاپنگ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس سال دبئی میں عالمی حکومتی سربراہی اجلاس میں 4,000 سے زائد بین الاقوامی شرکا جمع ہوئے۔ گزشتہ چھ مہینوں میں، دبئی میں بڑی صنعتی کانفرنسز اوردیگر کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں کانگریس آف دی سوسائٹی انٹرنیشنل ڈی یورولوجی، سوسائٹی آف پیٹرولیم انجینئرز کی سالانہ تکنیکی کانفرنس و نمائش، بین الاقوامی خلابازی کانگریس، ورلڈ چیمبرز کانگریس اور گیس ٹیک شامل ہیں.

گزشتہ ایک سال کے دوران، دبئی کے کھیلوں کا شعبہ شہر کی سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک اہم محرک کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایک کثیر جہتی منزل کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو مزید فروغ دیا۔ اس سال جنوری میں امارات گالف کلب میں منعقد ہونے والے دبئی ڈیزرٹ کلاسک میں بڑے فاتحین اور سابق چیمپئنز نے شرکت کی۔ دنیا کے معروف ٹینس سٹارز نے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے مردوں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔ گزشتہ سال نومبر میں، آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے زیادہ تر میچ اور فائنل بھی دبئی میں کھیلا گیا۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال بھی دبئی نے 6لاکھ 30ہزار بین الاقوامی صحت سیاحوں کے ساتھ دنیا کے اعلی درجے کے صحت سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پراپنی حیثیت کو برقرار رکھا۔ وبا کے بعد کی دنیا میں سب سے زیادہ کھلے شہروں میں سے ایک کے طور پر دبئی کا ابھرنا ایک ابھرتے ہوئے عالمی ماحول میں خود کو دوبارہ ایجاد کرنے کی اس کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button