خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی نے دنیا کے سب سے جدید سیاحتی مقام کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

خلیج اردو: دبئی، جو دنیا بھر میں سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، نے 1,262 مربع میٹر سے زیادہ پر محیط دنیا کے سب سے بڑے انفلٹیبل کاسل، JumpX کو تیار کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا ہے۔

انفلٹیبل پارک تقریبا 400 لوگوں کی میزبانی کر سکتا ہے. اس کے 15 مختلف حصے ہیں جن میں باسکٹ بال کورٹ، رکاوٹی ٹریک، تفریحی بال کا میدان، دیوار پر چڑھنا اور بہت کچھ شامل ہے۔

دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس کے آپریشنز کے جنرل منیجر ڈینس پاسکل نے بتایا کہ آپریٹرز کو باؤنسی کیسل کے مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے، جو ہوا کے دباؤ اور مہمانوں کے رویے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس کارنامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او، فرنینڈو ایرو نے ریمارکس دیے کہ کاسل نے نہ صرف ریکارڈ توڑا ہے، بلکہ یہ خاندان کیلئے ایک نیا تجربہ بھی پیش کرتا ہے۔ JumpX کی ابتدائی قیمت 60 درہم فی فرد فی گھنٹہ اور 180 درہم فی خاندان چار افراد کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق آخری ریکارڈ امریکا میں مقیم بگ باؤنس امریکا نے بنایا، جو تقریباً ایک ہزار مربع میٹر پر محیط تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button