متحدہ عرب امارات

کیا آپ نے کبھی آسمان میں اڑنے والے اس پیلے ایئرشیپ کو دیکھا ہے؟

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
دبئی : یہ دبئی ہے جہاں اب ہمیں مزید کوئی چیز حیرت میں نہیں ڈالے گی۔ دبئی میں رہنے والے مشاہدہ کرنے والے شہریوں کو آسمان میں اڑنے والے اس پیلے رنگ کی چیز کی سمجھ نہیں آئی اور وہ اسے شناخت نہیں کر پائے کہ آیا یہ ایک غبازہ ہے یا کوئی بڑا پرندہ ہے۔

ایسے تو یہ حیرت میں ڈالنے اور پہلیاں بجھانے کیلئے کافی تھا لیکن سب کا تجسس دور کرنے کیلئے بتایا گیا ہے کہ یہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے گلوبل ویلج کی شروعات کیلئے اشارہ تھا جو چھبیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔

سیاحوں کی توجہ مبزول کرانے کیلئے یہ بڑے پیمانے پر ایئرشپ دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے جس کی پیمائش کل 48.6 میٹر ہے۔

اگلے ہفتے سے شروع ہونے والا گلوبل ویلج روایتی ثقافتی پرفارمنسز ، اسٹریٹ انٹرٹینمنٹ ، شاندار مرکزی اسٹیج پریزنٹیشنز ، اسٹنٹ شوز ، اسٹریٹ فوڈ اور کارنیول کا ایک بڑا زخیرہ ہوگا جہاں شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد منتظر ہوگی۔

اگر آپ ٹکٹ خریدنا چاہیئے تو 20 درہم کی لاگت میں یہ گیٹ پر دستیاب ہوگی۔ 26 واں ایڈیشن 167 دن یعنی 10 اپریل 2022 تک چلے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button