متحدہ عرب امارات

ذہن زرخیز ہوں تو کچھ بھی بیکار نہیں،متحدہ عرب امارات میں 1.9 ملین ٹن فضلہ 135,000 گھروں کو بجلی فراہم کرے گا

خلیج اردو

دبئی: دبئی کی بلدیہ دنیا کے سب سے موثر توانائی کے منصوبے کی تعمیر کر رہی ہے جس سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ 2023 کے اوائل تک نتائج دینا شروع کر دے گا۔

 

دنیا کا سب سے بڑے فضلہ پوائنٹ سے توانائی کا منصوبہ دبئی میں تکمیل کے قریب ہے اور ایک بار شروع ہونے کے بعد یہ ہر سال 1.9 ملین ٹن فضلہ کو صاف توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ہو گا جس سے 135,000 گھروں کو بجلی فراہم ہوگی۔

 

امارات کی بلدیہ نے پیر کو اعلان کیا کہ دبئی ویسٹ مینجمنٹ سینٹر کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ توقع ہے کہ یہ 2023 کے اوائل تک کام شروع کر دے گا جبکہ پروجیکٹ 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔

 

الوارسان کے علاقے میں واقع اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ امارات کے میونسپل فضلے کے 45 فیصد کو قابل تجدید توانائی میں تبدیل کرے گا اور دبئی میونسپلٹی کے 2030 تک لینڈ فلز سے تمام کچرے کو ہٹانے کے ہدف میں حصہ ڈالے گا۔

 

” الحجری نے کہا کہ دبئی نے ہمیشہ فضلہ سے توانائی کے شعبے میں ایک سرخیل بننے کی کوشش کی ہے۔ ٹھوس فضلہ کی مقدار کو کم کرکے اور صاف توانائی پیدا کرنے کے لیے متبادل ذرائع فراہم کرکے۔ منصوبہ کچرے کے انتظام کے ایک پائیدار اور ماحول دوست ماڈل کو حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button