متحدہ عرب اماراتٹپس

دبئی میں اپنے گھر یا اپارٹمنٹ سے اضافی آمدن کمانے کا طریقہ کار

خلیج اردو آن لائن:
اگر سال 2021 میں اپنی کل آمدنی میں کچھ اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو آیئے ہم آپ کو اسکا ایک آسان حل بتاتے ہیں۔
آمدن میں آسان اور سادہ طریقہ کار یہ ہے AirBnB پر میزبان بن جایے۔
AirBnB ایک رینٹؒل ویب سائٹ ہے جس پر آپ اپنے گھر یا اپارٹؐمنٹ کو بطور ہالی ڈے ہوم کے طور پر کرائے پر دے سکتے ہیں۔

ہالی ڈے ہوم (یعنی چھٹی گزارنے کے لیے گھر) کیا ہے؟
ہالی ڈے ہومز ایسے گھر یا آپ کے گھر یا اپارٹمنٹ کا وہ حصہ یا کمرہ ہوتا ہے جس آپ محدود وقت کے لیے کرائے پر دیتے ہیں۔ اور ایسے گھروں یا کمروں میں سیاح اور ویزٹر قیام کر سکتے ہیں۔ اور یہ سہولت سیاح اور گھر یا کمرہ کرائے پر دینے والے دونوں لوگوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
دبئی میں ہالی ڈے ہومز دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹںگ کے ساتھ رجسٹر کروانے ہوتے ہیں۔
اور دبئی کا محکمہ ٹورازم آپ کو ایک سالانہ پرمٹ جاری کرتا ہے۔ بیشک آپ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں یا گھر کے مالک دونوں صورتوں میں ہی آپ اس پرمٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

ہالی ڈے ہوم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار:
اگر آپ اپنے گھر کا کوئی حصہ یا کمرہ ہالی ڈے ہوم کے طور پر AirBnB  پر کرائے کے لیے مہیان کرنا چاہتے ہیں تو دبئی ڈی ٹی سی ایم محکمے سے پرمٹ کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  • ڈی ٹی سی ایم کی ویب سائٹ https://hh.dtcm.gov.ae/holidayhomes/Welcome.aspx پر جائیں اور اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔
  • ویب سائٹ پر جانے کے بعد ایڈ یونٹ کے بٹن پر کلک کریں اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں
  • متعلقہ دستاویزات جمع کروائیں،جو کہ درج ذیل ہیں:

1۔ ٹائیٹل ڈیڈ یا خرید و فروخت کے معاہدے کی کاپی اور مکمل ادائیگی کا سرٹیفکیٹ
2۔ دستخط شدہ پاسپورٹ کی کاپی یا مالک مکان کی اماراتی شناختی کارڈ
3۔ اگر مالک مکان کو بزنس ہے تو ٹریڈ لائسنس اور مجاز شخص کے پاسپورٹ یا آئی ڈی کارڈ کی کاپی
4۔ پاپرٹی مینجمنٹ لیٹر
5۔ دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر سپلائی کمپنی کا تازہ بل
6۔ کرایہ نامہ
7۔ مالک مکان کی طرف سے جاری این او سی

  • اپنے تمام دستاویزات اور درخواست کا بغور مطالعہ کرنے بعد اسے جمع کروا دیں۔
  • منظوری ملنے کے بعد اپنے اپارٹمنٹ کو سیلف کلاسیفائی کریں۔
  • سیلف کلاسیفائی کرنے کے بعد پرمٹ سرٹیفکیٹ کے لیے فیس ادا کریں۔

اس رجسٹریشن کے لیےکتنی فیس ادا کرنا ہوگا؟
فیس آپ کے گھر یا اپارٹمنٹ کی قسم پر منحصر ہوگی۔
سالانہ رجسٹریشن فیس 1500 درہم ہے۔
فی کمرے کی پرمٹ فیس 300 درہم ہے جو کہ کمرے کے سائز پر منحصر ہے۔ اور جو زیادہ زیادہ سے 1200 درہم ہے۔
یونٹ کلاسیفیکیشن فیس 50 درہم ہے۔
نالج فیس 10 درہم ہے۔
انوویشن فیس 10 درہم ہے

ٹورازم فیس 10 سے 15 درہم کے درمیان ہوگی۔
جب آپ کو ڈی ٹی سی ایم محکمے کی جانب سے منظوری مل جائے گی اس کے بعد اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کو AirBnB یا کسی اور ہالی ڈے ویب سائٹ پر کرائے کے لیے ڈال سکتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button