متحدہ عرب امارات

دبئی میں خاوند نے بیوی کو سالگرہ پر ڈیڑھ ملین درہم کی رولز روئس گاڑی کا تحفہ دیا

خلیج اردو
05 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی میں رہنے والے بھارتی غیر ملکی امجد ستھارا نے باقی خاوندوں کو مشکل میں اس وقت ڈالا جب انہوں نے اپنی بیوی مارجانا کو 2021 ماڈل کی نئی رولز روئس گاڑی تحفے میں دی۔

مارجانا نے تین اکتبور کو اپنی بائیس ویں سالگرہ منائی جبکہ بی سی سی گروپ کے بانی اور سی ای او ستھارا نے ان کیلئے سپر کار خرید کر اسے تحفہ میں دی۔ کار کی مارکیٹ میں اوسط قیمت ڈیڑھ ملین درہم ہے۔

کار کے دو دروازوں والے ورژن میں ایک طاقتور 6.6 لیٹر ٹربو چارج شدہ وی 12 انجن 4.4 سیکنڈ میں 0 سے 60کلو میٹر فی گھنٹہ تک رفتار پکڑتا ہے۔ یہ آٹھ اسپیڈ ، سیٹلائٹ ایڈیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے 591بی پی ایچ کی شاندار ٹرانسمیشن فراہم کرتا ہے۔

جوڑے نے پچھلے سال چار جون کو وبائی امراض کے درمیان شادی کی اور اپنی پہلی شادی کی سالگرہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے ساتھ منائی۔ مرجانا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ہماری بچی چار اکتوبر کو ایک ماہ کی ہو جائے گی۔

بیوی کے مطابق اسے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ خاوند اتنی مہنگی کار خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ میری پسندیدہ گاڑی ہے اور مجھے امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلی سالگرہ پر خاوند نے انہیں مرسڈیز ای کلاس گاڑی فراہم کی تھی۔ مسٹر ستھارا کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کا کافی شوق رکھتے ہیں اور اس کی بیوی بھی ایسی ہے۔

دونوں میاں بیوی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے بعد ستھارا بہتر روزگار کی تلاش میں دبئی پہنچا ۔ انہوں نے آج سے دس سال قبل بی سی سی گروپ کی بنیادی رکھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button