متحدہ عرب امارات

دبئی: بھارتی شہری کا احسن اقدام ، عمارت کے ایلویٹر میں جب 1 ملین درہم مل گئے تو ایمانداری کا مظاہرہ کرکے رقم پولیس کے حوالے کر دیں۔

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں ایک بھارتی باشندےکو اپنی عمارت کی لفٹ میں 1 ملین درہم نقدی ملی تو اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ فورس کے اعلیٰ افسران نے اب ان کی ایمانداری پر انہیں انعام سے نوازا ہے۔

دبئی پولیس نے کہا کہ غیر ملکی طارق محمود نے یہ رقم البرشہ میں اپنی رہائشی عمارت میں پائی ہے۔

البرشا پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبدالرحیم بن شفیع نے بتایا کہ طارق نے یہ رقم پولیس اسٹیشن پر دی تھی۔ اس کا یہ رویہ اور ایمانداری ہمارے معاشرے کی اعلیٰ اقدار کی نمائندگی کرتے ہیں جن پر ہمیں بہت فخر ہے۔

بریگیڈیئر بن شفیع نے طارق کو تعریفی سند سے نوازتے ہوئے کمیونٹی اور پولیس کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پولیس نے ایکسپیٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے اس اعزاز پر فخر اور خوشی محسوس کی۔

دبئی پولیس کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ ان ایماندار باشندوں کا احترام کرتی ہے جو گمشدہ نقدی یا قیمتی اشیاء ان کے حوالے کرتے ہیں۔

اس حوالے سے اس سال کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ نائجیل نیرس کو جب 4,000 درہم نقد رقم ملی تو اس نے اسے حکام کے حوالے کی۔ اس کو یہ رقم القوسیس میں ملی تھی اور اپریل میں اسے پولیس سے سرٹیفکیٹ ملا تھا۔

اسی مہینے میں آٹھ رہائشیوں کو 55,000 سے زیادہ کی نقد رقم واپس کرنے کے بعد اعزاز دیا گیا ۔ یہ رقم الگ الگ مقامات سے انہیں ملی تھی۔

القصیٰ میں پولیس نے دبئی کے ایک ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحیم مزومیڈیر رجیف کو ایک نقدی، سرکاری دستاویزات اور پاسپورٹ ایک بیگ میں ملے تھے جو اس کی گاڑی میں ایک مسافر سے رہ گئے تھے، ملے تھے۔

مارچ میں پولیس افسران نے ایک طالب علم کو لولو گاؤں میں ملنے والا والٹ پولیس کے حوالے کرنے کے بعد اس کے اعزاز کے لیے سکول میں جا کر اسے سرپرائیز دی تھی۔

فروری میں ابراہیم محسن حماد، ایک عرب شہری، نے 15,000 درہم واپس کر دیے جو اسے القوسیس میں ملے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button