متحدہ عرب امارات

دبئی ؛ پارکنگ میں بیوی کو قتل کرنے والے بھارتی شہری کو 10 سال قید کی سزا

اپنی بیوی کی دھوکہ دہی اور دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے قتل کیا۔ مجرم کا اعترافی بیان

متحدہ عرب امارات کی معروف ریاست دبئی میں ایک 40 سالہ ہندوستانی شخص ، جس نے اپنی بیوی کو دن کے اجالے میں پارکنگ میں چاقو مار کر ہلاک کر دیا تھا ، اس کی عمر قید کی سزا کو 10 سال قید میں تبدیل کر دیا گیا ، ملزم کو 10 سال قید کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ جرم ستمبر 2019 میں اس وقت پیش آیا جب دبئی پولیس کی گشتی ٹیم نے مجرم کی کال کا جواب دیا جس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کی اطلاع دی ، جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ٹیم نے مجرم کو متاثرہ کی لاش کے سامنے کھڑا پایا جو کہ دبئی میں ایک ٹاور کے باہر اس کی رہائش گاہ کے سامنے خون میں لت پت پڑی تھی۔

پولیس تفتیش کے دوران مجرم نے اعترافی بیان میں متاثرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس کی ملاقات 2018 میں اس خاتون سے ہوئی جب وہ اس کے گھر میں بطور ملازمہ کام کر رہی تھی ، جہاں ان کے تعلقات اس حد تک بڑھے کہ اس نے اس سے شادی کرلی تاہم قتل کے ارتکاب سے 4 ماہ قبل اس کے دوستوں نے اس سے اس کی بیوی کے دوسروں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی بیوی کی دھوکہ دہی اور دوسرے لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات کی تصدیق کو یقینی بنایا ، واقعے کے دن جب اس نے اسے فون کیا تو اس نے اسے بتایا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ ہے، اس لیے اس نے اسے جلدی گھر واپس آنے کو کہا لیکن اس نے اس کی درخواست پر دھیان نہیں دیا۔

پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے اپنی بیوی کو دھوکہ دینے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے گرما گرمی میں ہونے والی بحث کے بعد اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا ، جب مجرم نے جرم کی اطلاع دی تو اس نے لاش کی تصویر پولیس کو بھیجی ، جس کی بناء پر ایکسپیٹ پر پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام لگایا گیا تھا اور اسے دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button