خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی شادی کی تقریبات کیلئے پسندیدہ ترین مقام کے طور پر ابھر رہا ہے

خلیج اردو: دبئی شادی کی تقریبات کے لیے پسندیدہ شہر کے طور پر تیزی سے ابھر رہا ہے اور دنیا بھر میں خوشی کی تقریبات کا اہتمام کرنے والے نئےجوڑوں کو انکی شادی کے لیے اس شہر کو بہترین مقام کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ شہر کا عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ، دلکش تفریحی مقامات، پرتعیش مہمان نوازی، خدمات، حفاظت کاغیرمعمولی ریکارڈ اور متنوع سیاحتی پرکشش مقامات نے اسے یادگار سماجی تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک مثالی مقام بنا دیا ہے۔ دنیا بھر سے لوگ نہ صرف شادیوں بلکہ کامیابی کی تقریبات اور ذاتی مواقع کو منانے کے لیے بھی تیزی سے دبئی کا انتخاب کر رہے ہیں

شادی اور تقریگرتقریاات کے انتہائی ہنر مند منصوبہ سازوں کی دستیابی، اس کے مخصوص مقامات، انتخابی پکوان کے منظر، ثقافتی تنوع اور ہربجٹ کے لیے بے مثال پیکجوں کے ساتھ دبئی شادی شدہ جوڑوں اور مہمانوں کے لیے ایک خاص تجربہ پیش کرتا ہے۔ دبئی کو شادی کی تقریبات کے مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت شہر نے 9 سے10 جنوری تک دبئی گلوبل ویڈنگ ایکسیلنس (جی ڈبلیو ای) فورم کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کی۔ تقریب میں اس صنعت کے ماہرین، شادی کی تقریبات کے منصوبہ سازوں اور شادی کی سہولیات اور خدمات فراہم کرنے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی۔ دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے اسٹریٹجک الائنسز اینڈ پارٹنرشپ شعبے کی سی ای او لیلیٰ سہیل نے کہا کہ ہمیں نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے ویژن کے مطابق دبئی کو شادیوں کی تقریبات کیلئے عالمی معیار کا مقام بنانے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عالمی طرز زندگی کے مرکز کے طور پر دبئی ان جوڑوں کے لیے نہ صرف ایک بہترین راستہ ہے جو ایک ناقابل فراموش شادی کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان کی سالگرہ جیسے خاص مواقع کے لیے شاندار ترتیبات بھی پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں میں شرکت کے لیے دبئی آنے والے جوڑوں کے علاوہ خاندان اور دوست احباب بھی ناقابل فراموش ثقافتی، کھانے، تفریح اور خریداری کے تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی منزل کے طور پر دبئی کا غیر معمولی مقام گلوبل ویڈنگ ایکسی لینس ریٹریٹ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا جو شہر کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم محرک ہے تاکہ اس کی پروفائل کو شادیوں کے لیے مثالی انتخاب کے طور پر بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات نے بھی شادی کی منزل کے طور پر شہر کی ساکھ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Tripadvisor Travellers’ Choice Awards میں شہر کو لگاتار دو سال تک نمبر 1 عالمی منزل کا نام دیا گیا۔ اس شعبے میں دبئی کی قابل ذکر ترقی تمام فریقین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دبئی کو شادیوں اور کامیابیوں کو منانے کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر دکھانے کے لیے اپنے پارٹنرز اور ایونٹ اور ویڈنگ پلانرز کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ سالانہ دبئی گلوبل ویڈنگ ایکسی لینس (جی ڈبلیو ای ) ریٹریٹ اور فورم ماہرین، پیشہ ور افراد اور شادیوں، طرز زندگی اور تقریبات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو نیٹ ورک، خیالات کا اشتراک، بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے اور جوڑوں کو یادگار شادیوں اور سالگرہ دینے کے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ 70 سے زیادہ بین الاقوامی شادی کے منصوبہ سازوں، ماہرین اور کلیدی مارکیٹوں کی کمپنیوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں دبئی کی روایتی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں بشمول مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت ، برطانیہ اور امریکہ کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ اس تقریب میں شہر کے 11 ہوٹل گروپس کی نمائش کی گئی جس میں ان کے نئے اور "آؤٹ آف دی باکس” مقامات کے ساتھ ساتھ شادی کی صنعت کے 12 بڑے سپلائرز شامل تھے۔ تقریب نے دبئی کے پرکشش پکوان کے منظر نامے پر روشنی ڈالی جس میں MICHELIN سٹارزوالے ریستوراں جیسا کہ Hakkasan نے شادی کی تقریبات کے حوالے سے اپنی خدمات کی نمائش کی ۔ اس سال کے ایڈیشن میں بین الاقوامی ڈیجیٹل ویڈنگ پلیٹ فارمز جیسے عربیہ ویڈنگز، گائیڈز فار برائیڈز، بیونڈ ویڈنگز، ویڈنگز آن لائن اور اسمیشنگ دی گلاسز کے بانی اور رہنما بھی شامل تھے۔ دبئی میں 794 سے زیادہ پرتعیش ہوٹل ہیں۔ یہ سبھی مقامی مہمان نوازی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہیں اور شادی کے جوڑوں اور مہمانوں کو غیر معمولی یادیں بنانے کے لیے منفرد ماحول فراہم کرتے ہیں۔ جون 2022 میں MICHELIN Guide دبئی کے آغاز نے شہر کے بین الاقوامی فائن ڈائننگ ہاٹ سپاٹ کے طور پر ابھرنے کی توثیق کی۔ مغرب اور مشرق کے درمیان اپنے اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع اور عالمی ہوا بازی کے مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی حیثیت کے ساتھ دبئی کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ منسلک شہروں میں ہوتا ہے۔ دبئی یورپ، ایشیا اور افریقہ میں کہیں سے بھی آٹھ گھنٹے سے بھی کم فاصلے پر ہے۔ مزید برآں دبئی ویزا اور داخلےکے آسان طریقہ کار کے باعث قابل رسائی شہرہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button