متحدہ عرب امارات

بے روزگار پاکستانی تارک وطن نے 1 ملین درہم کا محظوظ لکی ڈرا جیت لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

31 سالہ بے روز گار دبئی کے رہائشی کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اس وقت ایک ایسا یاد گار تحفہ ملا جب ہفتے کے روز اسے خبر ملی کے اس نے گزشتہ ہفتے ہونے والے محضوظ لائیو ڈرا میں اس نے 1 ملین درہم جیت لیے ہیں۔

انعام جیتنے والے خوش نصیب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کو محظوظ کے 40 ویں ہفتہ وار ڈرا کا 14واں کروکڑ پتی قرار پایا ہے۔ راجہ نامی تارک وطن کے 6 نمبروں میں 5 نمبر میچ کیے تھے۔

راجہ ایک لاجسٹک کمپنی کے لیے بطور اکاؤنٹ مینجر کے کام کر رہا تھا۔ تاہم، دو مہینے پہلے اس نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا اور نئی ملازمت کی تلاش میں تھا۔ لیکن اس سب کے ساتھ اس نے محظوظ ڈرا میں حصہ لینا نہیں چھوڑا۔

راجہ کی سالگرہ سےکچھ گھنٹے پہلے جب محظوظ ڈرا جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا تو راجہ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کر پایا۔

راجہ نے انعام جیتنےکے بعد نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی سالگرہ پر کروکڑ پتی بننا ایک حیران کن اور شاندار احساس ہے۔ سالگرہ پر اس بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ انعام نکلنے سے ایک دن پہلے تک میں پریشان تھا اور مسلسل نوکری کی تلاش میں تھا لیکن اب دیکھو میں کیا بن گیا ہوں۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ محظوظ ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔ اور آپ نہیں پتہ کہ آپ کی قسمت کب چمک جائے۔

یاد رہےکہ آپ محظوظ لکی ڈرا میں حصہ لینے کے لیے www.mahzooz.ae کی ویب سائٹ پر جا کر پانی کی ایک بوتل خریدیں۔ 35 درہم میں خریدی گئی بوتل آپ کو ڈرا میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ محظوظ کا اگلا ڈرا 4 ستمبر کو رات 9 بجے ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button