متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئر لائن میں 3500 نئی نوکریوں کے مواقع

خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی ایئر لائن ایمریٹس ایئر لائن نے اگلے چھ مہینوں میں اپنے دبئی ہب کے لیے 3 ہزار کیبن کریو اور ایئر پورٹ سروسز کے لیے 500 نئے ملازمین کی بھرتی کی دنیا بھر میں کمپیئن کا آغاز کر دیا۔
ان نوکریوں کے لیے منتخب کیے جانے والے امیدواران کو دبئی میں تعینات کیا جاےگا۔ مزید برآں، ان ملازمین کو براہ راست کسٹمرز سے ڈیل کرنا ہوگا۔ لہذا ایمریٹس میں نوکری کے خواہشمند افرادwww.emiratesgroupcareers.com کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ عائد سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد ایمریٹس ایئر لائن نے اپنے آپریشنز دوبارہ سے بحال کرنے شروع کر دیے ہیں۔ اور گزشتہ مہینوں سے ایمریٹس کورونا وبا کیوجہ سے نکالے گئے اپنے پائلٹس، جہاز کے عملے اور دیگر ملازمین کو نوکری پر واپس بلا رہی ہے۔
ایمریٹس اس وقت تقریبا 120 شہروں کے لیے پروازیں چلا رہی ہے اور سال کے آخر تک اپنے آپریشنز میں 70 فیصد بحالی کا ارادہ رکھتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button