متحدہ عرب امارات

سوئمنگ پول میں بچے کا ہاتھ پھنس گیا دبئی پولیس نے بچے کو بچا لیا

(خلیج اردو ) دبئی میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے بچے کا ہاتھ پانی نکالنے والے پائپ میں پھنس گیا جس کو دبئی پولیس نے نکال لیا ۔بچہ سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے نیچے گیا اور پانی کھینچنے والے پائپ سے ڈھکن اتار دیا ۔ ڈھکن اتارنے کے بعد بچے کا ہاتھ پائپ میں پھنس گیا جس کو نکالنے کی والدین نے کوشش کی مگر ناکام رہے ۔

والدین نے گھبراتے ہوئے دبئی پولیس کو999 پر فون کیا جس سے پولیس موقعے پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے مہارت سے پہلے سوئمنگ پول کو خالی کیا جس کے لئے بالٹی اور پانی نکالنے والی مشین کا استعمال کیا گیا ۔

پانی نکالنے کے بعد پولیس نے بچے کے ہاتھ کے ساتھ تھوڑی جگہ پر کنکریٹ توڑ دی اور پائپ میں سراخ کردیا ۔ پانی کا پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے پائپ میں ہاتھ مضبوطی سے پھنسا ہوا تھا ۔ سراخ کرنے کے بعد پائپ کا پریشر کم ہوگیا تو بچے کا ہاتھ نکال لیا گیا ۔

دبئی پولیس نے بچے کو بغیر کسی چوٹ کے سہی سلامت باہر نکال لیا ۔ دبئی پولیس نے والدین کا متنبہ کیا کہ بچوں کو اکھیلا سوئمنگ پول میں نہ چھوڑے بلکہ نہاتے وقت ان پر نظر رکھیں کیونکہ آنجہانی صورتحال میں بچوں کو تکلیف پہنچ سکتی ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button