متحدہ عرب امارات

سیفٹی رولز کی خلاف ورزی پر ایل پی جی سلنڈر ڈسٹریبوشن کمپنی کو معطل کیا گیا، گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی

خلیج اردو
دبئی : مایا کی شکل میں گیس کے سلنڈر کی ڈسٹریبیوشن کمپنی کو معطل کرکے ان کے مختلف گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے انہیں حفاظتی رولز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے ایکشن لیا۔

دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے تحت دبئی ریگولیٹری کمیٹی برائے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت نے دبئی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر تقسیم کرنے والی گاڑیوں کی مشترکہ معائنہ مہم چلائی تاکہ اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔

دبئی میں ایل پی جی ٹریڈنگ کے ضابطے پر 2021 کے دبئی سپریم کونسل آف انرجی ڈائریکٹو نمبر 3 کی خلاف ورزی کرنے پر معائنے کے دوران متعدد کمپنیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے ویلیڈ اجازت نامے کے بغیر ایل پی جی سلنڈر کی ڈسٹربیوشن کرنے پر متعدد گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ وہ سلنڈرز جو کہ متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ معیار کے مطابق نہ تھی ، سمیت دبئی میں منظور شدہ فلنگ پلانٹس کی جعلی مہریں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کی سلنڈرز ملک میں رائج حفاظتی معیارات کے مطابق ہو، صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایل پی جی خریدتے وقت رسید مانگا کریں۔ وہ سلنڈر کے ٹاپ پر سیل بھی دیکھا کریں۔

دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے نائب چیئرمین سعید محمد الطیار کا کہنا ہے کہ 2021 کے دبئی سپریم کونسل آف انرجی ڈائریکٹو نمبر 3 کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک ، ایل پی جی کی تجارت اور ڈسٹربیوشن کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

انہوں نے اس معائنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس کیلئے مسابقی حکام کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ صارفین کو اس اہم سیکٹر میں کلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے استعمال کیا جا سکے۔

دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے سیکرٹری جنرل احمد بوٹی المحیرابی نے کہا ہے کہ وہ کمپنیوں کے معائنے میں شریک اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان میں دبئی پولیس، دبئی بلدیہ، روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ اقتصادیات اور سیاحت، دبئی سول ڈیفنس، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی، وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن، ایمریٹس گیس، ایمریٹس اور ادنو شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button