متحدہ عرب امارات

آجر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں نوکرانی کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : ایک ایشیائی گھریلو ملازمہ کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے اپنی مالکن پر اثر انداز ہونے کیلئے کالا جادو کیا تھا۔

دبئی کی استعاثہ نے معاملات مس ڈیمنوور عدالت منتقل کیا تھا۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اسے ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کا سامنا ہے اور اسے شبہ ہے کہ اس کی ملازمہ کالا جادو کر رہی ہے۔

متائثرہ مالکن نے بتایا کہ اسے رات کو باتھ روم میں مختلف بری آوازیں سنائی دیتیں ہیں۔

جب آجر نے نوکرانی کا سامنا کیا تو اس نے کوئی جادو منتر ڈالنے سے انکار کیا۔ نوکرانی کےفون کی تلاشی کے بعد متاثرہ خاتون نے پایا کہ نوکرانی جادو کرنے کے لیے کسی اجنبی سے بات کر رہی تھی۔ آجر کو طلسم والی گڑیا کی تصویر کے ساتھ ساتھ نوکرانی کے کمرے میں خون آلود کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی ملا۔

اسسٹنٹ پراسیکیوشن آفس کے سربراہ فہد عبدالکریم بالزمول کے مطابق ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے ایک عامل سے بات چیت کے لیے اپنی ایک رشتہ دار سے رابطہ کیا تھا۔

اس مذمہبی شخص نے دو سو درہم کے بدلے یہ جاودو کرایا۔ نوکرانی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اس وجہ سے کیا تاکہ اس کی مالکن اس سے بہتر سلوک کرے۔ اس نوکرانی کے رشتہ دار نے اسے ایک گڑیا کی تصویر بھیجی کہ جب تک یہ اس کے فون میں رہے گا تب تک اس پر کوئی جادو اثر نہیں کرے گا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button