متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بڑے پرکشش پوائنٹس نے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کردیا،سیاح اضافی اعزازی تجربات سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں میں بڑے پرکشش پوائنٹس نے ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کی اسکائی ویوز آبزرویٹری 31 اگست 2022 تک رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کے لیے اسکائی ویوز ایج واک میں داخلے کی قیمت پر پچاس فیصد رعایت پیش کرے گی۔

عام طور پر 714 درہم فی شخص کی فیس لینے والی اب 357 درہم تک فیس کم کر دے گی۔ہر اسکائی ویوز ایج واک ٹکٹ کے لیے مہمان ایک اعزازی گلاس سلائیڈ کے تجربے اور گلاس واک کے تجربے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ایج والک خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا، ہوا میں چلنے کا ایک تجربہ ہے جو سیاحوں کو ایک ہینڈز فری واک کرتے ہوئے بیرونی دائرے پر قدم رکھنے کا موقع دیں گے۔

اسکائی ویوز منفرد سنسنی خیز مہم جوئی کے لیے دبئی کی تازہ ترین منزل ہے۔ برج خلیفہ کے اس پار ڈاون ٹاؤن دبئی میں واقع ہے یہ مستقبل کے لحاظ سے ڈیزائن کیا گیا پوڈیم ہے جو دی ایڈریس اسکائی ویوز کے جڑواں 50 منزلہ بیضوی دوہری ٹاورز کو جوڑتا ہے۔

سیاح ایک پینورامک لفٹ کے ذریعے بھی نظاروں کی تعریف کر سکتے ہیں جس کے تین طرف شیشے ہیں، کھلی ہوا والی چھت سے شیشے کی دیواروں والا انفینٹی ایج پول، اور پینوراما 52 ریستوراں تفریح فراہم کرنے کیلئے موجو ہے۔

اس کیلئے ٹکٹ بکنگ www.skyviewsdubai.com پر لاگ ان کرکے کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button