متحدہ عرب امارات

خبردار منشیات سمگلنگ سے پرہیز کریں : متحدہ عرب امارات میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : ایک افریقی مسافر کو اس کے سوٹ کیس میں 600 گرام منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد قانون کے مطابق اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اس پر 50,000 درہم کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ جیل کی سزا کے بعد ملزم کو ملک بدر کریں۔

یہ کیس نومبر 2021 میں رپورٹ ہوا جب دبئی ایئرپورٹ پر ایک کسٹمز انسپکٹر کو متحدہ عرب امارات آنے والے ایک مسافر کے بیگ کے اندر سے مشتبہ تین پیکج ملے تھے۔

جب پوچھ گچھ کی گئی تو مسافر نے بیگ کے اندر کسی بھی ممنوعہ مواد کی موجودگی سے انکار کیا۔ جس کے بعد بیگیج سکینر نے بیگ میں غیر معمولی کثافت ظاہر کی۔

اس پر انسپکٹر نے سامان کی تلاشی لی اور 600 گرام وزنی تین بیگز برآمد کیے جن میں چرس کا شبہ بھی تھا۔

کارروائی کے بعد ضبط شدہ مواد کو لیبارٹری اور افریقی کو مجاز حکام کو منتقل کیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے ضبط شدہ سامان کو خود لانے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ اسے یہ بیگ اس کی گرل فرینڈ نے دیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ اس کے ساتھ اسی فلائٹ میں سفر کررہی تھی۔ مجرم کے مطابق خاتون نے اسے اپنے ملک سے روانگی کے وقت چیک ان کے دوران اپنا بیگ لے جانے اور اسے اپنے نام سے رجسٹر کرنے کو کہا تھا۔

تاہم عدالت نے اس کے بیان کو ناقابل اعتبار سمجھتے ہوئے انہیں جیل اور جرمانے کی سزا سنائی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button