متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: واجبات کی عدم ادائیگی پر خود کو آگ لگانے کی دھمکی دینے والے مینجر کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں بنگلہ دیشی باشندے نے آجر کی جانب سے واجب الا ادا تنخواہ نہ ملنے پر کمپنی کے دفتر میں خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی، اس دھمکی کے الزام میں اس شخص کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق 27 سالہ بنگلہ دیشی مینجر رفاع ایئریا میں واقع تعمیراتی کمپنی میں تیل سے بھرا گیلن لے کر گیا اور وہاں جا کر دھمکی دی کہ اگر کمپنی نے اس کوے واجبات ادا نہ کیے تو خود کو آگ لگا لے گا۔

جس کے بعد دبئی پولیس فوری طور پر اطلاع دی گئی اور پولیس پیٹرول نے وہاں پہنچ کر مدعاعلیہ کو گرفتار کر لیا۔

ایک 42 سالہ پولیس افسر نے گواہی دی کہ جب وہ کمپنی کے اکاؤنٹ آفس میں پہنچا تو اس نے مدعاعلیہ کو وہاں کھڑے ہوئے دیکھا اور اس کے پاس تیل کا ایک گیلن بھی پڑا ہوا تھا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ مدعاعلیہ نے اسے کہا وہ اپنے واجبات لینا چاہتا ہے اور خود کو نقصان پہنچا لے گا۔

کمپنی کے 32 سالہ مصری اکاؤنٹنٹ نے گواہی دیتے ہوئے بتایا کہ دوپہر 1 بجے کے قریب مدعاعلیہ دفتر میں داخل ہوا اور اسنے ھمکی دی کہ وہ خود کو آگ لگا لے گا اگر اسکے واجبات ادا نہ کیے گئے تو۔

تاہم، گرفتاری کے بعد مدعاعلیہ نے اپنے اوپر لگے الزامات کا اعتراف کر لیا۔ جسکے بعد دبئی پلبک پراسیکیوشن نے خود کو اورکمپنی کو آگ لگانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔

عدالت نے مدعاعلیہ کو 6 ماہ قید کے ساتھ ملک بدری کی سزا سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button