متحدہ عرب امارات

ایک شخص کو منشیات رکھنے ، اسے استعمال کرنے اور دوسروں کو تقسیم کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک 43 سالہ عرب شخص شخص کو نشہ آور اشیاء رکھنے ،استعمال کرنے اور اسے دوسروں میں تقسیم کرنے کے جرم میں 5 سال قیداور 50,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ مئی میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے قابل اعتماد معلومات موصول ہونے پر تفتیش کاروں کی ایک ٹیم سے معلومات کی درستگی کی تصدیق کی۔ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بتایا گیا تھا کہ ملزم سلیکون اویسس کے علاقے میں منشیات رکھنے اور استعمال کر رہا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے وارنٹ جاری کرکے ملزم کو گرفتار کرایا۔ ملزم سے ایک چھاپے کے دوران نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں اور کچھ دوسرے لوگ نشے کی حالت میں پایا گیا جس کی وجہ سے ان پر شبہ ہے کہ وہ نشہ آور یا سائیکو ٹراپک اشیاء کے زیر اثر تھے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھنگ استعمال کی تھی جو ملزمان نے انہیں مفت فراہم کی تھی۔ فوجداری عدالت نے ملزموں سے متعلق فیصلہ جاری کیا جبکہ دیگر افراد کو منشیات کے استعمال کے الزام میں بدعنوانی کی عدالت میں رپورٹ کیا گیا۔سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button