متحدہ عرب امارات

اپنی گرل فرینڈ کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے بوائے فریڈ کو جیل کی سزا سنا دی گئی: رپورٹ کے کچھ حصے آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
دبئی : ایک 33سالہ غیر ملکی کو ان کی گرل فرینڈ پر چاقو سے حملہ کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

دبئی کرمنل کورٹ نے ایشیائی باشندے کو تین سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔ انہوں نے کسی تنازع پر اپنے گرل فرینڈ پر اس وقت چاقوا سے حملہ کیا جب وہ سورہی تھی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ایشیائی وزیٹر نے رپورٹ درج کرائی کہ مشترکہ رہائش گاہ میں اس کے پڑوسی نے اس کے پورے جسم پر چھرا گھونپ دیا ہے۔

تفتیش کے دوران پڑوسی نے گواہی دی کہ مدد کے لیے خاتون کی پکار سن کر اس کے کمرے میں داخل ہوا، جہاں اس نے دیکھا کہ اس کے کندھے سے خون بہہ رہا تھا اور اس کے پورے جسم پر چھریوں کے متعدد زخم تھے۔ اس نے بتایا کہ اس نے فرش پر ایک چاقو پڑا ہوا دیکھا۔

جب متاثرہ خاتون نے اسے مجرم کے فرار ہونے کے بارے میں بتایا تو پڑوسی نے فوری طور پر پولیس اور ایمبولینس کو فون کیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس کے پہنچنے کے بعد زخمی خاتون نے اپنے فون پر حملہ آور کی تصویر پولیس کو دکھائی۔

اس کا بوائے فرینڈ جس نے اس پر حملہ کیا تھا وہ اس کے ساتھ اسی اپارٹمنٹ میں رہتا تھا۔ طبی امداد کے بعد زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ واقعے سے آٹھ ماہ قبل ملزم سے ملی تھی اور دونوں کا جذباتی تعلق تھا اور دونوں شادی کرنے کا وعدہ کر گئے تھے ایک دوسرے سے۔

اس روز جب اس کے بوائے فرینڈ نے اس پر حملہ کیا ، دونوں کے درمیان رقم کی لین دین پر بات ہوئی تھی۔ حملہ آور نے اسے اٹھ ہزار درہم دینے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اس سے اپنا رہائشی ویزہ جاری کر سکے۔ خاتون نے اسے پانچ ہزار درہم دیئے اور باقی رقم کیلئے انتظار کرنے کا کہا۔

جب خاتون سونے چلی گئی تو اس نے اس پر حملہ کیا اور اسے مارنے کی کوشش کی۔ خاتون نے مدد کیلئے پکارا تو خوش قسمتی سے اپارٹمنٹ میں موجود ہمسائے نے اس کی مدد کی۔

تحقیقات کے بعد ملزم کا سراغ لگایا گیا اور اسے گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button