متحدہ عرب امارات

اپنی دفاع میں دوست کو چاقو مار کر قتل کرنے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 34 سالہ مزدور نے اپنے رہائش گاہ کے اندر اپنے روم میٹ کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان تکرار نے لڑائی کی شکل اختیار کی تھی۔

 

پولیس ریکارڈ کے مطابق واقعہ جولائی 2021 میں دبئی کے الکوز میں مزدوروں کی رہائش گاہ میں پیش آیا جہاں  دبئی پولیس کے آپریشنز روم کو اطلاع ملی کہ ایک کارکن پر اس کے کمرے کے اندر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ پر مقتول کو کمرے کے اندرخون میں لت پت پڑا پایا اور اس کے پاس جرم میں استعمال ہونے والا چاقو پایا۔ ایک پیرامیڈیک اسٹاف کی جانب سے معائنے پر اسے مردہ پایا گیا۔

 

پولیس حکام نے جائے واردات پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو مجرم نے اعتراف کیا کہ اس نے متاثرہ کے پاس سے ملنے والے چاقو کا استعمال کرکے خود کی دفاع میں ایسا کیا۔

 

مجرم نے بیان دیا  کہ مقتول اس کا دوست تھا اور اس سے قبل ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جب مقتولہ نے ملازمین کی رہائش گاہ میں سب کے سامنے اس کی بے عزتی کی اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزم  نے کہا کہ اس کا اسے قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اس نے جو کیا وہ فوری ردعمل میں تھا۔

 

دبئی کی فوجداری عدالت نے ملازم کو مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی جس کے خلاف مجرم نے اپیل کی۔ تاہم ریلیف ملنے کے بجائے اپیلنٹ کورٹ نے سزا کو بڑھا کر سات سال کر دیا ۔ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button