متحدہ عرب امارات

اپنے ساتھی کی ناشائستہ ویڈیو کلپ فیس بک پر پوسٹ کرنے والے شخص کو جیل کی سزا سنا دی گئی، سزا مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں سائبر قوانین کسی شخص کی توہین کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتا۔ ایسے میں فیس بک پر اپنے سوئے ہوئے ساتھی کا کلپ پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد اس کو ملک بدر بھی کیا جائے گا۔

یہ گزشتہ مارچ کا واقعہ ہے جب متاثرہ نے ایک رپورٹ درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا اس کی کی اجازت کے بغیر اس کے زیر جامہ سوتے ہوئے ایک وائرل ویڈیو ملزم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

اس ویڈیو کو فیس بک پر بھی مختلف گروپس میں شیئر کیا گیا۔

متاثرہ شخص نے ملزم کی شناخت ایک ڈرائیور کے طور پر کی جو اسی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ ڈرائیور کے رہائشی ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

واقعے کی صبح ملزم متاثرہ شکص کے کمرے میں گیا اور اسے مالی معاوضہ حاصل کرنے کے لیے کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ ثالثی کرنے کو کہا۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے اقدام کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے متاثرہ کو یہ گواہی دینے کے لیے فلمایا کہ اسے اس کمپنی سے تنخواہ نہیں ملی جس میں وہ پہلے کام کر رہا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسے مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button