متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا پر جعلی اشتہار کا جواب دینے پر ایک شخص کو بھاری رقم سے ہاتھ دھونا پڑا، ہوشیار رہیئے

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
دبئی : 42 سالہ افریقی باشندے نے دبئی میں ایک عرب ملازم کو چاقو کی زور پر لوٹ کر 108,000 درہم ہتھیا لیے تھے جس کو عدالت نے چھ مہینے جیل اور چرائی گئی رقم جتنا جرمانہ کیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص نے ایک سوشل میڈیا اشتہار کا جواب دینے کے بعد افریقی شخص سے ملاقات کی ۔ اشتہار میں کم قیمت پر لگژری گھڑیاں پیش فروخت کرنے کی پیشکش تھی ۔

دبئی کورٹ آف فرسٹ انسٹنس کے ریکارڈ کے مطابق وہ پوسٹ جعلی نکلی اور جس دن اسے گھڑی ملنی تھی ، متاثرہ شخص کو جمیرا کے کچھ ویلاز کے درمیان ایک گلی میں بیٹھنے کا کہا گیا۔ اس کے بعد مجرم نے اپنے گروہ کے ساتھ مل کر اسے مارا پیٹا اور تلواروں ، ہتھوڑوں اور چھریوں سے دھمکیاں دیں۔

عدالت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اس پر کالی مرچ کے اسپرے سے حملہ کیا تھا۔

گینگ نے متائثرہ شخص سے 108,000 درہم کیش حاصل کی اور اس کی مہنگی گاڑی کی چابی بھی جس کے بعد وہ ایک گاڑی پر بیٹھ کر فرار ہوئے۔

عینی شاہد نے ان کو فرار ہوتے دیکھا تو ان کی گاڑی کی تصویر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شواہد کی روشنی میں ملزمان تک رسائی حاسل کی۔ جب مجرم کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے جرائم کا اعتراف کیا۔ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button