متحدہ عرب امارات

سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ایک مرد نے دوسرے مرد کو للچایا اور پھر لوٹ لیا، حکام نے گرفتار کر لیا

خلیج اردو
دبئی : فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے 35 سالہ افریقی غیر ملکی نے ایک ایشیائی مرد کو للچایا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر مساج سنٹر کے حوالے سے پوسٹ کیا۔

متائثرہ ایشیائی شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اشتہار دیکھا اور مساج کی نیت سے وہ مقرر مقام پر چلا گیا۔ جب وہ وہاں پہنچ گیا تو اس پر حملہ کیا گیا اور البرشا میں موجود ایک اپارٹمنٹ میں اسے زبردستی بند کر دیا گیا۔

متائثرہ شخص پر افریقی اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کیا۔ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس سے اس کا پرس اور فون چھین لیا گیا۔

ملزم اس وقت تک اس پر تشدد کرتا رہا جب تک اس نے انہیں اپنے بینک کارڈ کا پن نہیں دیا۔ جب حملہ آوروں کے مطالبات مانے گئے تو انہوں نے اسے ہتھکڑیاں لگائیں اور اپارٹمنٹ سے باہر نکل گئے۔

چند گھنٹوں کے بعد وہ اپارٹمنٹ میں واپس آئے۔ اس کا فون اور پرس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

اس کے بعد متاثرہ شخص رینگتے ہوئے اپنے والٹ کی طرف بڑھا جہاں سے اس نے دھات کا ایک ٹکڑا نکالا اور خود کو چھڑانے میں کامیاب ہوا۔

آزاد ہونے پر اسے معلوم ہوا کہ ملزم نے اس کے کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے 600 درہم نکالے تھے اور 66,000 درہم کے ایک اسٹور سے 6 بار خریداری کی تھی۔

متائثرہ شخص نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

سی آئی ڈی کی ٹیم نے معلومات جمع کیں اور ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کیا۔ دیگر مشتبہ افراد تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔

افریقی شخص کو تین سال جیل اور 67,000 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button