متحدہ عرب امارات

گروپ میں وردارت کرکے 100 درہم اور فون چوری کرنے والے شخص کو تین سال جیل کی سزا برقرار

خلیج اردو
دبئی :دبئی کی اپیلنٹ کورٹ نے ماتحت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک افریقی شخص کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ 2,700 درہم جرمانہ اور اس کی سزا پوری کرنے کے بعد ریاست سے ملک بدری کی سزا سنائی گئی۔

ملزم ایک ایشیائی گروہ کے ساتھ ملکر سو درہم اور دو فون چوری کیے اور ان کی رہائش گاہ کے سامنے ان پر حملہ کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ ملزم کا ساتھی مفرور ہے۔

اسی حوالے سے تفتیش کرنے والی پولیس کے مطابق واقعہ مارچ 2021 کا ہے جب ایک ایشیائی شخص اور اس کے دوستوں نے رپورٹ درج کروائی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ جس عمارت میں رہ رہے تھے اس کے دروازے پر مجرم اور اس کے ساتھی نے ان پر حملہ کیا اور لوٹا ۔

متاثرین میں سے ایک نے بتایا کہ جب وہ رات گئے اپنی رہائش گاہ واپس آ رہا تھا تو مجرم نے اس کا راستہ روکا۔ مجرم نے اسے لفٹ میں داخل ہونے سے روکا اور پوچھا کہ اس کے پاس کتنے پیسے ہیں۔

مجرم نے زبردستی اپنا بٹوہ خالی کروایا اور جب دوسرے شکار نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اور راہگیروں سے مدد کی درخواست کی ۔ اس دوران ملزمان میں سے ایک نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ چاقو کو اس دوران ضبط کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button