متحدہ عرب امارات

جعلی سفری دستاویزات بنانے والے شخص کی سزا میں کمی کردی گئی

خلیج اردو
دبئی : ایک 36 سالہ شخص کو دو سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی جس کی سزا دبئی کی عدالت نے کم کرکے چھ مہینے کر دی ہے۔ تاہم ماتحت عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں 120,000 درہم جرمانہ اور سزا کے بعد جلاوطن کیے جانے کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ایک عرب سیاح نے بتایا کہ وہ ایک ریکروٹمنٹ کمپنی کا مالک تھا اور اس نے دبئی میں ملزم سے رابطہ کیا تھا تاکہ اسے امارات کا ورک پرمٹ فراہم کیا جا سکے۔

اس شخص نے ہر ایک شخص کے بدلے 4,000 درہم میں ورک ویزا فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ ورک ویزا حاصل کرنےکیلئے 100 افراد کے پاسپورٹ کی کاپیاں استعمال کی گئیں۔

مدعی نے بتایا کہ ایک ہفتے بعد ملزم نے بتایا کہ 27 ویزے منظور ہو چکے ہیں اور باقی ویزے بھجوانے سے پہلے باقی ماندہ رقم بھجوانے کا مطالبہ کیا۔

جب ایک ورک پرمٹ والا شخص یو اے ای چلا گیا تو حکام نے معلوم کیا کہ ورک پرمٹ جعلی تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button