متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو روٹ 2020: ایکسپو کی سائٹ تک پہنچنے کے لیے تمام تر ضروری معلومات پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی میٹرو کا ایکسپو 2020 اسٹیشن یکم اکتوبر کو کھول دیا جائے گا۔ اس اسٹیشن کا فتتاح ایکسپو2020 کے افتتاح کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد الطائر کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے نے دبئی ایکسپو 2020 کے لیے 15 بلین درہم کے 15 پراجیکٹ تعمیر کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "تاہم، دبئی میٹرو ایکسپو کی سائٹ سے لوگوں کے آنے جانے کے لیے اہم قردار ادا کرے گی۔ آر ٹی اے نے سیاحوں اور متعلقین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے دبئی میٹرو کا روٹ 2020 تعمیر کیا ہے”۔

روٹ 2020 کے اوقات کار درج ذیل ہیں:

  • دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائن مسافروں کو ہفتے سے بدھ کے روز تک صبح 5 بجے سے رات 1 بج کر 15 منٹ تک سروس فراہم کریں گیں
  • جبکہ جمعرات کو صبح 5 بجے سے روات 2 بج کر 15 منٹ تک سروس فراہم کی جائے گی اور جمعے کے روز صبح 8 بجے سے رات 1 بج کر 15 منٹ تک سروس چلے گی۔
  • رش کے اوقات کے دوران سروس فریکونسی 2 منٹ 38 سکینڈ پر مشتمل ہوگی۔ جبکہ دبئی ٹرام ہفتے سے جمعرات تک صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک سروس فراہم کرے گی۔ جبکہ کے جمعے کے روز صبح 8 بجے سے رات 1 بجے تک۔

ایکسپو 2020 کے لیے بسوں کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

  • ایکسپو بسیں صبح 6 بج کر 30 منٹ سے ​​چلیں گی اور ایکسپو کے گیٹس کے بند ہونے کے بعد 90 منٹ تک سروس جاری رکھیں گی۔
  • پارکنگ ایریا (ایکسپو پارکنگ شٹل) سے ایکسپو کے تینوں گیٹس تک مسافروں کی آمدورفت صبح 9 بجے شروع ہوگی اور ایکسپو گیٹس کے بند ہونے کے بعد 90 منٹ تک جاری رہے گی۔
  • ایکسپو گیٹس (ایکسپو پیپل موور) کے درمیان بس سروس صبح 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگی اور ایکسپو گیٹس کے بند ہونے کے 90 منٹ بعد سروس جاری رہے گی۔ ٹیکسی اور ای ہیلنگ خدمات چوبیس گھنٹے چلیں گی۔

روٹ 2020 سے متعلق کچھ حقائق:

  • روٹ 2020 جبیل علی میٹرو اسٹیشن کو ریڈ لائن پر ایکسپو 2020 اسٹیشن سے ملاتا ہے اور 15 کلومیٹر پر محیط ہے۔
  • روٹ 2020 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل آبادی کے علاقوں کو سروسز فراہم کرتا ہے۔
  • مزید برآں، ہفتے کے عام دنوں میں ایسکپو 2020 اسٹیشن پر یومیہ 35 ہزار مسافروں کے آنے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ ویک اینڈ پر یہ تعداد 47 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
  • اس اسٹیشن میں فی گھنٹہ 23 ہزار مسافروں کو لیجانے اور لانے کی گنجائش ہے۔ جبکہ رش کے اوقات میں 29 ہزار مسافروں کو سروس فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button