متحدہ عرب امارات

اپنی نوزائیدہ بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر اپنے آبائی ملک بھاگ جانے والی ماں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : ماں کا رشتہ سب رشتوں میں عظیم سمجھا جاتا ہے کیونکہ ماں اولاد کیلئے ہرع ناممکن کام بھی کر گزرتی ہے لیکن یہاں ایک ماں کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی حد ہو گئی ہے۔

اپنی نوزائیدہ بیٹی کو اسپتال چھوڑ کر اپنے آبائی وطن جانے والی خاتون کو جیل کی سزا سنا دی گئی۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی شہری کو اپنی نوزائیدہ بیٹی اسپتال میں چھوڑ کر اپنے ملک فرار ہونے پر دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ایک بچی کو جنم دیا جسے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

خاتون کو اسپتال چھوڑ کر جانا کی اجازت دی گئی تھی کیونکہ بچی کو اسپتال کے نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

جب تین مہینوں بعد ماں کو ڈسچارج کیا گیا تو وہ اسپتال تو واپس آگئی لیکن بچے کو ساتھ لے کر نہیں گئی۔ پولیس نے ماں کی تلاش شروع کر دی کیونکہ وہ بچی کی حفاظت کو مشکل میں ڈال رہی تھی۔

بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اپنے آبائی وطن فرار ہو گئی ہے۔ عدالت نے ماں کی غیر موجودگی میں اسے سزا سنا دی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button