متحدہ عرب امارات

خبردار: بچوں کی نگہداشت کرنے والی نوکرانی نے تین سالہ بچی کی نامناسب ویڈیو بنا کر گھناؤنا کھیل رچایا

خلیج اردو

دبئی: ایک ایشیائی نینی ( بچوں کی نگرانی کرنے والی نوکرانی ) کو تین مہینے جیل کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ اس نے اپنی مالکن کی تین سالہ بچی کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔

نینی نے وہ ویڈیو بنا کر اپنے بوائے فرینڈ سے شیئر کی۔ اسے سزا کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔

پچھلے سال نومبر میں ایک یورپین خاتون نے دیکھا کہ اس کی تین سالہ بچی کے ساتھ اس کی نینی ایک ویڈیو دیکھ رہی ہے۔

ماں نے نینی سے کہا کہ وہ اس کو ویڈیو دیکھائے جو اس کی بچی کو دیکھائی جارہی ہے۔ نینی نے کوشش کی کہ وہ اس ویڈیو کو چھپائے یا ڈیلیٹ کرے۔

ماں نے کسی طرح وہ ویڈیو دیکھی جس میں انہوں نے دیکھا کہ نینی اور بچی غیر اخلاقی حالت میں تھے۔

نینی نے ویڈیو کلپ اپنے بوائے فرینڈ کو واٹس اپ پر بھیجی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button