متحدہ عرب امارات

دبئی: دبئی کے پہلے سے موجود بس سروسز میں چار نئے روٹس کا آغاز 19 مئی سے دوبارہ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : چونکہ کرونا وائرس کی شدت میں کمی آئی ہے اور اس وجہ سے مختلف کیسز میں بھی کمی آئی ہے تو سفر کیلئے زیادہ لوگوں نے بسوں کا استعمال شروع کیا ہے۔ اس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کو دیکھتے ہوئے دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی 19 مئی سے 4 انٹرسٹی بس سروسز کو بحال کر رہی ہے۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ عدیل شکیری نے بتایا کہ ان روٹس کا آغاز دبئی سے ہوگا جبکہ یہ چار انٹرسٹی بس روٹس الغبیبہ بس اسٹیشن سے ابوظہبی یعنی E100، ، الغبیبہ بس اسٹیشن سے العین تک E201، اتصالات میٹرو اسٹیشن سے معویلہ، شارجہ تک E315، اور اتحاد بس اسٹیشن سے فجیرہ تک E700 چلائی جائے گی۔

19 مئی کو جمیرہ گالف اسٹیٹ میٹرو اسٹیشن سے ایک نیا روٹ شروع کیا جائے گا۔ ایف 38 کے نام سے یہ میٹرو لنک دبئی اسپورٹس سٹیکے کئی اضلاع سے گزرے گا۔

صبح 6 بجے شروع کر ہر 20 منٹ کے وقفے سے یہ 12:30 بجے تک چلے گا۔روٹ 50 اور روٹ N30 کو انٹرنیشنل سٹی بس سٹیشن تک بڑھایا جائے گا۔

مسٹر عدیل نے کہا کہ آر ٹی اے ہمیشہ کمیونٹی کے مختلف ممبران کو بہترین اور انتہائی موثر پبلک ٹرانسپورٹ حل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے ساتھ دبئی بھر میں پبلک بسوں سمیت محفوظ اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ حل فراہم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

عدیل شکیری نے نتیجہ اخز کیا کہ امارات میں مختلف اداروں سے موصول ہونے والی درخواستوں کو سروس کے آغاز سے پہلے وسیع فزیبلٹی اسٹڈیز اور وسیع فیلڈ سروے سے مشروط کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button