متحدہ عرب امارات

دبئی کے ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں نیا سنٹرل آپریشن روم کھول دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا نیا سنٹرل آپریشن روم کھول دیا۔

آپریشن روم جدید ترین  مصنوعی ذہانت کے نظام پر مشتمل ہے۔ اور چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔ یہ سنٹر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے اہداف کو متحدہ عرب امارات کے صد سالہ 2071 منصوبے کے فریم ورک کے اندر اور اگلے 50 سالوں کے لیے ترقیاتی وژن کے حصول کے لیے دبئی کی جانب سے تیار کیے جانے والے جامع انفراسٹرکچر کا حصہ ہے۔

سنٹرل آپریشن روم میں ایک سمارٹ رپورٹنگ سسٹم موجود ہے جس کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنا اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹنگ کی درستگی کو 95 فیصد تک بڑھانا ہے۔ اس کمرے میں ایل ٹی ای کمیونیکیشن ڈیوائسز بھی ہیں جو سسٹم کی طرف سے بھیجے گئے 80 فیصد صوتی پیغامات کو ٹیکسٹ پیغامات میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گی۔

مزید برآںِ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا خودکار مواصلاتی نظام اور سمارٹ سی سی ٹی وی نیٹ ورک میں 8 ہزار باہم منسلک کیمرے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں بڑے ایونٹس کی کوریج کے لیے ڈرون کیمرے بھی ہیں۔

شیخ منصور بن محمد نے اپنے دورے کے دوران ٹرانسپورٹ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا یونیفائیڈ کال سینٹر (908) کا بھی افتتاح کیا۔ جو عوام کے ساتھ بات چیت کو ہموار کرنے اور 10 مختلف زبانوں میں پیش کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button