متحدہ عرب امارات

حکام کی جانب سے ڈیجیٹل سروس کی بہتری کیلئے پالیسی کا اعلان، اس کے دلچسپ اثرات جانیے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکومت نے نئی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کیا ہے جس سے حکومتی اور دیگر خدمات کو ڈیجیٹلائیز کیا جائے گا۔

پالیسی سے صارفین کو انلائن ہی خدمات ملیں گی اور انہین دفاتر میں نہین جانا پڑے گا۔

اس طرح سے 9 ملین صارفین کا کسٹمر سروسز میں جانا منسوخ ہوجائے گا اور خدمات گھر بیٹھے میلیں گی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ اس پالیسی سے حکومتی اداروں کو مربوط ڈیٹا اور یونیفائیڈ چینلز کے ذریعے ڈیجیٹل خدمات پیش کرنے میں مدد ملے گی، جس سے دبئی حکومت میں سالانہ 300,000 اوقات کار کی بچت ہوگی۔

‘360 سروسز’ نامی پالیسی کا اعلان دبئی کے ولی عہد اور دیبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button