
خلیج اردو
دبئی: دبئی میں ایک ایسا نظام کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مدد سے خودکار طریقے سے ٹیکسیوں کو وہاں منتقل ہونے کا الٹی میٹم ملے گا جہاں گاہکوں کی تعداد زیادہ ہو۔ سمارٹ ڈائریکشن’سسٹم مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی مدد سے ٹیکسی ڈارئیوروں کو ان علاقوں میں خدمات فراہم کرنے کے الرٹ دیتے ہیں جہاں رش زیادہ ہو۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایندھن کی کھپت کو کم کرتے ہوئے فی گاڑی کے سفر کی تعداد میں اضافہ کرے گا۔ نظام دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے لیے منظور شدہ بہتری کے منصوبوں اور خدمات کے پیکج میں شامل ہے۔
ان اقدامات میں اے آئی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو بڑھانا، ٹیکسی خدمات کی آپریشنل کارکردگی کی سطح کو بڑھانے اور ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے عمل کو خود کار بنانا شامل ہے۔
آر ٹی اے کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین متر الطائر نے کہا ہے کہ منظور شدہ منصوبوں میں روبوٹک پروسیس آٹومیشن کا استعمال کیا گیا ہے جو گاڑیوں کی آپریشنل کارکردگی کو 3 فیصد تک بہتر بنائے گا
اس پروجیکٹ کا مقصد ڈرائیوروں کو سمارٹ، ڈیجیٹل اور پائیدار خدمات فراہم کرنا ، گاڑیوں کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا، سفر کی تعداد میں اضافہ، دیکھ بھال اور ایندھن کے اخراجات کو کم کرنا ہے۔
مسٹر الطائر نے 52 اور 36 نشستوں والی کیٹیگریز پر مشتمل 236 نئی تعینات اسکول بسوں کا معائنہ کیا۔ بسیں جدید ترین حفاظتی ذرائع سے لیس ہیں جس میں اندرونی اور بیرونی کیمرے، طالب علم کے معائنہ کا نظام، حرکت کا پتہ لگانے والے اور آگ بجھانے کا ایک خودکار نظام شامل ہے۔
2022 کی پہلی ششماہی میں، ڈی ٹی سی نے 118 ملین درہم کا منافع کماتے ہوئے ٹیکسیوں، لیموسوں اور بسوں کے لیے سات تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے۔
Source: Khaleej Times