متحدہ عرب امارات

اب پاکستانی ایک اور ویزہ کیٹگری میں بھی امارت جا سکتے ہیں

ٰدُبئی کی جانب سے ایک نئی طرز کے ویزے کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے جو دُنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ویزہ ہوگا۔دُبئی حکام کے مطابق اب کلچرل ویزے کا بھی اجراء ہو گا۔ اس مقصد کے لیے دُبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA)کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

جس کے تحت دُنیا بھر کے تخلیق کاروں، لکھاریوں، فنکاروں اور ثقافتی سرگرمیوں سے جُڑے افراد اور اداروں کو ثقافتی رہائشی ویزے دیئے جائیں گے۔ اس ثقافتی ویزے کے اجراء کا مقصد دُنیا بھر کے فنکاروں اور ثقافتی و فلمی و میوزک انڈسٹری سے جُڑے افراد کو دُبئی آنے کی ترغیب دینا ہو گا۔ تاکہ یہاں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا دُنیا بھر میں منوا سکیں اور اماراتی ثقافتی سرگرمیوں اور میوزک و فلم انڈسٹری کو بھی ترقی ملے گی۔

اس سکیم کی منظوری گزشتہ سال دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی۔ دُنیا بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کی بنیادپرصرف دُبئی ہی ایسا ویزہ جاری ہوگا۔دُبئی کلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل حالہ بدری نے کہا کہ اس ثقافتی ویزے کے اجراء سے تخلیقی صلاحیتوں والے افراد اور میوزک انڈسٹری کے سرمایہ کاروں کی دُبئی میں رہائش اور اپنی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کی راہ ہموار ہو گی۔

متحدہ عرب امارات میں فن اور فنکار کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ GDRFA اور کلچر اتھارٹی کے درمیان معاہدے کے بعدفنکاروں، مصوروں اور لکھاریوں کے لیے ورکشاپس اور مختلف تقاریب کا انعقاد بھی ہوا کرے گا۔ GDRFA دُبئی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد احمد المری نے دُبئی اور امارات میں ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ اور تعاون دینے پر شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button