متحدہ عرب امارات

دبئی حکومت کی خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شائع کرنے والے اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکومت کی جانب سے کچھ ایسے افراد کی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے "میسجنگ ایپ اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ دستاویزات لیک کیں”۔

دبئی ایگیزیکٹو کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ کیجانب سے واضح کیا گیا ہےکہ خفیہ دستاویزات اخفا کرنا یو اے ای قوانین کے مطابق ایک جرم ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹریٹ کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ خاص طور پر خفیہ دستاویزات اور دیگر سرکاری معلومات کو تبادلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق پالیسی اور قواعد پر عمل کیا جائے۔

کونسل کی جانب کہا گیا ہےکہ اگر سرکاری دستاویزات اخفا کی گئیں تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید برآں، سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک قانون کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہر سرکاری ملازم کو بطور سرکاری ملازم جس قسم کی بھی سرکاری معلومات تک رسائی حاصل ہوتی ہے اسے اس معلومات کو دوران ملازمت اور بعد از ملازمت خفیہ رکھنا ہوگا۔

ملازم اس معلومات کو زبانی یا لکھ کر کسی دوسرے کو نہیں بتا سکتا۔

اور یہ قانون حکومت سے متعلق ہر قسم کی معلومات پر نافذ ہوتا ہے۔ جیسا کہ ملازم کی ملازت کی جگہ یا کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق معلومات بغیر اجازت کے اخفہ کرنا جرم ہے۔

اس کے علاوہ شیخ  ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ملازمین کے لئے ضابطہ اخلاق اور پیشہ ورانہ طرز عمل کی دستاویز بھی سرکاری معلومات کو شائع نہ کرنے پر زور دیتی ہے۔

ایگریکٹو کونسل کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ سرکاری معلومات "قومی دولت” ہوتی ہے اور سرکاری ایجنسیوں کو اس کی حفاظت کے لیے کوئی کثر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button