متحدہ عرب امارات

دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کا کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل اور تحفظات سننے اور ان کے حل کے لیے دبئی میں پاکستانی قونصل خانہ کھلی کچہری لگائے گا۔

کھلی کچہری پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور دیگر اعلی افسران منعقد کریں گے۔

کھلی کچہری 3 فروری 2021 کو دوپہر 1 بجے سے 4 بجے کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

کھلی کچہری لگانے کا مقصد پاکستانی تارکین وطن کی شکایت اور تحفظات سننا ہے۔

پاکستان قونصلیٹ کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے بیان میں پاکستانی کمیونٹی کو اس کھلی کچہری میں شرکت کرنے اور اپنے مسائل حکام تک پہنچانے کی درخواست کی گئی ہے۔ اور ساتھ ہی کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے افراد کو کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ تقریبا 1 اشاریہ 5 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں اور اس میں 1 اشاریہ 3 ملین صرف دبئی اور شمالی امارات میں رہتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button