متحدہ عرب امارات

دبئی میں اپنی طرز کا انوکھا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کے انوکھے پل کو لوگوں کے لیے کھول دیا۔ اس پل کے چار راستے ہیں جو ایک گھنٹے میں 8 ہزار لوگوں کے گزرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ پل دبئی مرینا کے دروازے پر الغربی اسٹریٹ کے ساتھ شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اسٹریٹ کے چوراہے پر واقع ہے۔

اس پل میں چار ایسکلیٹرز ہیں جو اس چوراہے کی چاروں اطراف سے ملتے ہیں۔

یہ  پل 75 میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور ہر سمت میں فی گھنٹہ 8 ہزار لوگ اس پر سے گزر سکتے ہیں۔

روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل مطر الطائر کا کہنا تھا کہ” مرینا میں اتنا بڑا پل بنانے کا فیصلہ کئی وجوہات کی بنا پر لیا گیا ہے۔ اس چوراہے پر رش کے وقت ہر سمت میں 23 سو لوگ اور 2 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں۔ مزیدبرآں، اس چوراہے سے ہر 6 منٹ بعد ایک ٹرام گزرتے ہے، اور اس جگہ پر دو ٹرین اسٹیشن اور ایک بس اسٹاپ واقع ہے لیکن اس چوراہے کے قریب پیدل چلنے والوں کے لیے کوئی پل نہیں ہے”۔

اس پل کو تیار کرتے ہوئے ارد گرد کے علاقے اور عمارتوں کے ڈیزائن کو مدنطر رکھا گیا ہے اور پل کو بھی اس شہری رنگ کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اور لوگ اس پل کے چاروں اطراف میں بغیر روک ٹوک کے جا سکتے ہیں۔

مزید برآں، 2006 دبئی میں پیدل چلنے والوں کے لیے پلوں کی تعداد 13 جو کہ اب بڑھ کر 126 ہوگئی ہے۔ اور آر ٹے اے 2021 اور 2026 کےدوران 36 نئے پل بنانا چاہتی ہے جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے پلوں کی تعداد 165 ہوجائے گی۔

جن میں 9 پل 2021 میں مکمل کر لیے جائیں۔ دبئی ٹرانپسورٹ حکام یہ اقدام پیدل چلنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے لیے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button