پاکستانی خبریںسپورٹسمتحدہ عرب امارات

پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالوحد بنگلزئی کورونا میں مبتلا

خلیج اردو: دبئی میں ایشیا کپ کے دوران پاکستانی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبدالوحد بنگلزئی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔آئی سی سی مینز انڈر 19ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ ہفتے کو دبئی سے براستہ مانچسٹر، برج ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے سبب عبدالوحد بنگلزئی اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گےعبدالوحد بنگلزئی دس روز دبئی میں آئیسولیشن مکمل کریں گے۔آئیسولیشن کے دوران ایمریٹس کرکٹ بورڈ عبدالوحد بنگلزئی کی نگرانی کرے گا۔

غازی غوری اور محمد ذیشان پہلے ہی بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑی آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button