خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈرون سے متعلقہ سرگرمیوں کے پرمٹس اگلے نوٹس تک معطل

خلیج اردو: دبئی میں ڈرون سے متعلقہ سرگرمیوں کے اجازت نامے اور تمام نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) "اگلے نوٹس تک” معطل کر دیے گئے ہیں۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی (DCAA) نے ان تمام لوگوں کو اجازت ناموں کی معطلی کے بارے میں ایک پیغام بھیجا ہے جنہوں نے پہلے NOC حاصل کیے تھے۔

اتھارٹی نے کہا کہ "براہ کرم یہ بھی نوٹ کریں کہ ڈرون سے متعلق تمام سرگرمیوں کے لیے نئی اور زیر التواء درخواستیں فی الحال روک دی گئی ہیں-” تاہم، معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی-

دبئی میں، ڈرون آپریٹرز کو ‘بغیر پائلٹ ایریل وہیکلز’ (UAVs) کو اڑانے کے لیے DCAA سے NOC کی ضرورت ہوتی ہے۔

ڈرون اڑانے کے لیے این او سی حاصل کرلینے کے بعد کن مواقعوں پراستعمال کیا جسکتا ہے:

ایک تقریب کے دوران؛
تجارتی مقاصد کے لیے؛
ہوائی فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے؛
ذاتی نان کمرشل استعمال کے لیے۔
DCAA کی ویب سائٹ پر، جب درخواست دہندگان ڈرون سے متعلق کسی بھی سروس کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو یہ پیغام پاپ اپ ہوتا ہے: "معذرت، یہ سروس عارضی طور پر اگلے نوٹس تک معطل ہے۔”

DCAA ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے FAQs کے مطابق، ڈرون پرمٹ اور NOCs کو عام طور پر "فوری منظوری” مل جاتی ہے۔ "تاہم سروس کے دائرہ کار کی نوعیت کی وجہ سے کچھ شرائط و ضوابط لاگو ہو سکتے ہیں۔”

ڈرون رجسٹریشن ایک سال کے لیے کارآمد ہوتی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button