متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے سر کے بل گر کر زخمی ہونے والے ورکر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچا کر اسکی جان بچا لی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے سمندر میں کام کی جگہ پر سر کے بل گر کرشدید زخمی ہونے والے ورکر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے ورکر کی جان بچا لی۔

دبئی پولیس نے ورکر کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے فوری طور پر باحفاظت راشد ہسپتال منتقل کرنےکو یقینی بنا کر اس کی جان بچانے میں مدد فراہم کی۔

دبئی پولیس کے ایئر ونگ کے ڈائریکٹر فلائٹ ٹرینر کرنل علی المہیری کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک آف شور فیسیلٹی میں ایک ورکر سر کے بل کر گر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اور اسے فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ علی مہیری نے بتایا کہ اس اطلاع کے موصول ہوتے ہی دبئی پولیس کے ہیلی کاپٹر پر طبی عملے کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی۔

ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی وکرر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے راشد ہسپتال منتقل کر دیا۔

یاد رہے دبئی پولیس ایئر ونگ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے مشن سر انجام دیتا رہتا ہے۔ جس میٰں ایمبولیینس سروس فراہم اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنا شامل ہیں۔ مزید برآں، کرنل علی المہیری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں 999 پر کال کر کے یا دبئی پولیس کی اسمارٹ ایپ پر ڈائریکٹ میسج بھیج کر مدد طلب کریں

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button