متحدہ عرب امارات

ایئرپورٹ پر مسافر کی صحت بگڑنے پر دبئی پولیس نے مسافر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کارپوریشن ایمبولینس سروس کے تعاؤن سے دبئی پولیس نے ایک یورپی مسافر کو ہسپتال منتقل کرنے کی فوری درخواست پر عمل در آمد کرتے ہوئے مریضہ کو ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مریضہ علاج کے لیے بیرون ملک جا رہی تھی۔

دبئی پولیس کے ایئر ونگ کے ڈائریکٹر اور فلائٹ انسٹرکٹر کرنل علی محمد فرج المہیری کا مطابق خاتون ایک ٹریفک حادثے میں متاثر ہوئی تو اور اس کی فیملی علاج کے لیے اسے بیرون ملک بھیج رہی تھی۔ "لیکن بدقسمتی سے دوران پرواز اس کی صحت بگڑنے کی وجہ ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت پیش آئی”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مریضہ کی صحت بگڑنے کے باعث "پرواز کینسل کر دی گئی اور طیارہ المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس لینڈ کروایا گیا۔ جہاں سے دبئی پولیس کے ایئر ونگ اور میڈیکل ٹیم نے خاتون کو ہیلی کاپٹر کےذریعے راشد ہسپتال منتقل کر دیا”۔

یاد رہے کہ دبئی پولیس کا ایئر ونگ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے ٹاسک سر انجام دیتا رہتا ہے، جن میں ایمبولینس سروس فراہم کرنا، سرچ اور ریسکیو مشن کرنا اور سڑکوں کی مانیٹرنگ کرنا شامل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button