متحدہ عرب امارات

غٖیر قانونی مساج پارلرز کے کاروبار سے جڑے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن : پولیس نے 2,025 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

خلیج اردو
دبئی : کیا آپ نے کبھی دبئی کی سڑکوں پر یا اپنی گاڑی پر کسی کی جانب سے پھینکے گئے مساج سنٹر کے کارڈ کو دیکھا ہے۔ اگر ایسا ہے تو غلطی نہ کیجئے کہ انہیں کال کریں یا رابطہ کریں۔ دبئی پولیس نے وارننگ دی ہے کہ ایسے مساج سنٹرز سے دور رہیں۔

دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال الجلال کا کہنا ہے کہ غیر لائنسس شدہ پارلر کے سلسلے میں 2,025 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 165 وہ ہیں جو ان پارلر کے کارڈ تقسیم کررہے تھے۔

ان کارڈز پر پائے جانے والے 3,114 فون نمبرز کی سروسز منقطع کی گئی۔ دبئی پولیس نے غیر قانونی کاروباری مقامات کے طور پر استعمال ہونے والے 218 فلیٹس پر بھی چھاپے مارے اور 2,025 خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ ان میں سے 1,643 پر عوامی ڈیسنسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ جبکہ 165 کو غیر اخلاقی کارڈ چھاپنے اور تقسیم کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

برگیڈیئر الجلال کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے عوامی آگاہی کیلئے مہم تیز کردی ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا پیچھا کیا جائے ۔

پولیس نے کہا ہے کہ ایسے کارڈ نہ صرف یہ کہ غیر قانونی کاروبار کی تشہیر کرتے ہیں بلکہ ان پر نامناسب تصاویر بھی ہوتیں ہیں۔ پولیس ان عناصر کی سرکوبی کرے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے سرگرمیوں کے خلاف 901 پر رابطہ کریں یا پولیس آئی سروس کا استعمال کریں جو دبئی پولیس کے اسمارٹ اپلیکیشن پر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائنسس شدہ مساج سنٹرز محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اس حوالے سے رہنمائی کیلئے 800545555 نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button