خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے بھکاری کو 40,000 درہم نقدی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے ایک ایسے مالدار بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 40 ہزار درہم اور مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

اماراتی اخبار الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے گداگروں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے کیونکہ ماہِ رمضان کے دوران مختلف ممالک کے گداگر امارات پہنچے ہوئے ہیں۔

دبئی میں پبلک پراسیکیوشن کے ماتحت ادارے انسدادِ گداگری کے انچارج کرنل احمد العدیدی نے بتایا کہ دبئی پولیس کی گداگروں کے خلاف مہم کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہر سال گداگروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ صدقہ و خیرات کرنا چاہتے ہوں وہ سرکاری اداروں، انجمنوں اور فلاحی کام کرنے والے باقاعدہ رجسٹرڈ مراکز میں رقم جمع کرائیں۔

ادارہ برائے انسدادِ گداگری کے انچارج کرنل احمد العدیدی نے کہا کہ افطار کرانے کے لیے فلاحی انجمنیں خصوصی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہیں۔ انفرادی طور پر بھی افطار پروگرام کیا جاسکتا ہے تاہم اس کے لیے اجازت نامہ لینا ہوگا۔
العدیدی نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے لوگ ہیں جو اپنی مالی تنگدستی کو اپنے غیر قانونی رویہ کو بنیاد بنا کرجواز فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم، یہ گداگری کے خلاف 2018 کے وفاقی قانون نمبر 9 کے مطابق غیر قانونی اور قابل سزا ہے”،

انہوں نے کہا کہ گداگروں کو خیرات نہ دیں، اگر کہیں کوئی بھیک مانگتا نظر آئے تو رابطہ مرکز یا پولیس اسٹیشن سے رجوع کرکے رپورٹ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button