متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش دی بیٹ گرفتار

خلیج اردو

دبئی: دبئی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات سمگلر اور منیشات کے بیوپاری دی بیٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے دس روزہ خصوصی آپریشن کے دوران مافیا کے سرغنہ دی بیٹ کو 200 کلوگرام منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

دی بیٹ انتہائی شاطر اور چلاک منشیات فروش ہے جو بھیس بدل کر دندہ کرتا ہے۔ اور اسے منشیات کا کام کرنے والے ایک بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کا رائیٹ ہینڈ سمجھا جاتا ہے۔

 

منشیات فروش سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں منشیات فروخت کرتا تھا۔اس کے علاوہ دبئی پولیس نے 436 کلو منشیات کی سمگلنگ بھی ناکام  بناتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں 6 کو گرفتار کیا۔

 

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے کے 7 گھنٹوں کے اندر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ گروہ کے کچھ ارکان دبئی جب کہ دیگر بیرون ملک مقیم ہیں۔

 

ایک مخبر نے پولیس کو بتایا کہ مشتبہ افراد 280 پیکنگ بیگز میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کریں گے جو قدرتی اور پلاسٹک کی چوڑی پھلیوں کے مرکب سے بھرے ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اور ان سے 436 کلو گرام منشیات برآمد کی۔

 

منشیات کو پھلیوں کی کھیپ میں چھپا کر گودام میں محفوظ کیا جانا تھا۔ منشیات ایک قریبی ملک بھیجی جانی تھی تاہم دیگر پولیس ایجنسیوں کے ساتھ معلومات اور مہارت کے تبادلے نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button