متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے کرایہ کے تنازعہ پر ٹیکسی ڈرائیور کو چاقو سے وار کرنے والے مسافر کو 20 منٹ میں گرفتار کرلیا

مجرم نے ڈرائیور پر چاقو سے حملہ کیا اور اس پر متعدد بار وار کیا۔

دبئی میں ایک عرب شخص کو ایک ٹیکسی ڈرائیور پر چاقو سے وار کرنے کے محض 20 منٹ بعد گرفتار کیا گیا۔

المرقبات پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی غنیم نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس شخص نے دبئی کے علاقے اجمان سے رقة البطين جانے کے لئے ٹیکسی لی ۔ اس نے سفر کے کرایہ کے بارے میں ٹیکسی ڈرائیور سے کوئی تذکرہ نہیں کیا تھا اور ڈرائیور کو کرایا دیا بغیر وہا سے بھاگ گیااور عمارت کے اندر چھپنے کی کوشش کی۔
ڈرئیور اسکا پچا کرتے ہوئے عمارت میں گس گیا ، تب تک مجرم لفٹ کے استمعال کرتے ہوئے اپر جا رہا تھا، ڈرائیور نے سمجداری سے کام لیتے ہوئے فورن سیڑھیوں کا استعمال کیا اور ملزم سے اسکا اپنا سامنا ہوا، اسی اثنا مجرم نے ڈرائیور پر متعدد بار چاقو سے وار کیا

ڈرائیور نے فورن المرقبات پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی، اور کچھ ہی در میں پولیس جاۓ وقوعہ پر پہونچ گئی. پولیس نے ملزمنے کو بلڈنگ کے بجلی کے کمرے سے گرفتار کرلیا اورمزید قانونی کروائی کے لئے بہیج دیا.

فوجداری تحقیقات کے امور کے لئے دبئی پولیس کے چیف اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے کہا کہ فوری ردعمل نے ملزم کو فوری طور پر گرفتارکرنے میں مدد کی – صرف 20 منٹ میں انہوں نے ملزم کو گرفتار کرنے اورحملہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والی چاقو ضبط کرنے کی کوششوں پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button