خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کا ’شوگر کین‘ آپریشن، 10 سال سے فرار ’دی گھوسٹ‘ گرفتار

خلیج اردو: دبئی پولیس نے یورپ اور جنوبی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ایک بین الاقوامی ڈرگ لارڈ عرف دی گھوسٹ کو گرفتار کرلیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی آپریشن دبئی پولیس اور فرانس، اسپین اور کولمبیا کی پولیس ایجنسیوں کے تعاون سے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مختلف کاؤنٹیز سے 17 دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کولمبیا سے فرانس آنے والے جہاز سے چینی میں ملا ہوا 22 ٹن کوکین پکڑی گئی۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق ‘شوگر کین’ کے عنوان سے آپریشن ایک بڑی کامیابی ہے جس کی شناخت ایم ڈی کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ آپریشن ایک اہم ملزم کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل المری نے کہا کہ ملزمان کوکین کو جنوبی امریکہ اور یورپ کے درمیان چینی کے بحری جہازوں میں اسمگل کر رہے تھے اس کے علاوہ کوکین سے چینی کو الگ کرنے کے لیے یورپ میں لیبارٹری چلا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پولیس دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے درمیان منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دبئی پولیس کا ایک اور کارنامہ

دبئی پولیس اور فرانس کی پولیس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوا تاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے صفر کا وقت مقرر کیا جا سکے۔

دبئی پولیس میں انسداد منشیات کے محکمے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عید محمد حریب کے مطابق آپریشن کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی کیونکہ اس گروہ نے کوویڈ 19 کی وبا کے دوران جنوبی امریکہ اور یورپ کے درمیان کام کرنے کے لیے جعلی شپنگ اور تجارتی کمپنیاں قائم کی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button