متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے قومی دن کے موقعے پر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے امارات بھر میں قومی دن کے موقعے پر کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل درآؐمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی۔

دبئی پولیس کی جانب سے پیر کو روز عوام کو سخت تنبیہ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری اور رہائشی قومی دن کےموقعے پر تعطیلات کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر سیف مہیر المزروئی کا کہنا تھا کہ لوگ عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک پہنیں۔

انہوں نے بتایا کہ امارات بھر میں پیٹرول پر مامور پولیس کی نفری کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے سیکیورٹی بڑھائی جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ پولیس پیٹرولز "شہریوں کی نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ لوگ ماسک پہنیں ہوئے ہوں اور گاڑی کے اندر 3 سے زیادہ افراد نہیں بیٹھے”۔،

پولیس پیٹرولز ہر چوک چوراہے پر تعینات ہوں گے جو قومی دن کے موقعے پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر نظر رکھیں گے۔

برگیڈیئر المزروئی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ تعطیلات کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button